مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی

by Other Authors

Page 43 of 114

مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 43

حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ 43 میں ایک کتاب ہے کہتے ہیں اس میں وہ الہام ہیں جو میرے متعلق ہیں اور سر اٹھا کر مجھے دیکھا اور کہا ”میں ابو بکر ہوں۔( خواب چھپ چکا ہے ) آپ علیہ السلام نے مجھے صبح پوچھا۔آپ علیہ السلام ٹہل رہے تھے۔میں نے کہا میں نے تو مولوی صاحب کو اس طرح دیکھا ہے اُنہوں نے کہا کہ ” میں ابو بکر ہوں آپ نے ایسے الفاظ فرمائے کہ جیسے جو دعا کی تھی اسی کا جواب ہے۔آپ مطمئن ہو گئے تھے۔(23) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہمراہ چند سفر جو میں نے کئے ان کی یاد کا اکثر حصہ اور تاثرات میرے دماغ میں محفوظ ہیں۔(24) میری یاد میں پہلا سفر جو بہت اچھی طرح یاد ہے گورداسپور کا تھا۔مقدمہ کرم دین کے سلسلہ میں آپ علیہ السلام بار بار گورداسپور جاتے تھے ،حضرت اماں جان کی زچگی ہونے والی تھی یا شاید ہو چکی تھی۔ہمشیر وامتہ الحفیظ بیگم کی پیدائش کا ذکر ہے۔آپ علیہ السلام گئے ہوتے تو حضرت اماں جان بہت اُداس ہوتی تھیں۔میں نے آپ علیہ السلام کی جدائی میں ان کو اکثر چپکے چپکے آنسو بہاتے اور کوئی شعر پڑھتے سنا ہے۔مگر آپ علیہ السلام جب تشریف لاتے تو ہشاش بشاش ہوتے۔مقدمہ کا کوئی فکر آپ علیہ اسلام پر نہیں معلوم ہوتا تھا نہ تھا ہی۔