مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 32
حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ 32 میں نانی اماں بیٹھی تھیں، کسی خادمہ نے اُن کا کہنا نہ مانا اور کوئی ایسی بات کہہ دی، جس سے غلط فہمی پیدا ہو کر نانی اماں حضرت اماں جان سے ناراض ہو گئی تھیں ، اس وقت مجھے یاد ہے کہ حضرت نانی اماں غصہ میں کہہ رہی تھیں کہ لڑکی ! حضرت اماں جان کو نانی اماں لڑکی کہہ کر مخاطب کرتی تھیں) آخر میری بیٹی ہی تو ہے۔ہاں ! میرے حضرت میرے سر کا تاج ہیں بے شک۔۔66 اتنے میں دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام حضرت اماں جان کو اپنے آگے آگے لئے چلے آرہے ہیں اس طرح کہ دونوں شانوں پر آپ کے دست مبارک ہیں اور حضرت اماں جان کی آنکھوں سے آنسوؤں کی لڑیاں بہہ رہی ہیں۔آپ علیہ السلام خاموشی سے اسی طرح حضرت اماں جان کو لے کر آگے بڑھے اسی طرح حضرت اماں جان کے کاندھوں پر ہاتھ رکھے ہوئے نانی اماں کے قدموں پر آپ کا سر جھکا دیا۔پھر نانی اماں نے حضرت اماں جان کو اپنے ہاتھوں پر سنبھال لیا شاید گلے بھی لگایا تھا اور آپ علیہ السلام واپس تشریف لے گئے۔وہ شاہ دین اپنی خدا تعالی کی جانب سے خدیجہ لقب پائے ہوئے بیوی اماں جان کو جس کی ہر وقت خاطر آپ کو مطلوب تھی اور جس کی عزت