مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی

by Other Authors

Page 21 of 114

مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 21

حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ 21 سیکھ لوں۔بچوں کے ایک استاد تھے ، پہلے ان سے پڑھا، میرا خیال ہے کہ شاید مبارک احمد ، حافظ روشن علی صاحب کے داماد ہوں، یا کوئی اور ہو گا ، اس وقت یاد نہیں آرہا۔ان سے کچھ دنوں پڑھا پھر ماسٹر محمد حسن تاج جود نام یاد نہیں آرہا بزرگ آدمی تھے۔کالے پانی والے مشہور تھے ) یہ اُن کے داماد تھے۔انگریزوں کو اردو پڑھانے کا کام کرتے تھے ان کو بھی بچوں کے لئے بلوایا گیا تھا۔میں نے ان سے پڑھنا شروع کیا اور بہت جلد ترقی کی۔ہر زبان کے محاورے ملتے ہیں اکثر آپس میں۔جب کوئی مثال یا محاورہ انگریزی کا بتاتے میں ان کو اُردو میں اس کے مقابل کا بتا دیتی۔بہت کچھ کا پیوں پر لکھا ہوا تھا۔مگر سب قادیان یا مالیر کوٹلہ رہ گیا۔میں نے بہت اچھے مصنفوں کی مشہور کتابیں پڑھیں۔انگریزی پر کافی عبور ہو گیا تھا۔ہر کتاب پڑھ لیتی تھی۔ایک شعر اپنا بہت بچپن کا یادرہ گیا۔چار پانچ اشعار تھے کاپی میں لکھے۔شرم کے مارے حضرت علیہ السلام کو بھی نہ دکھائے کہ بھائی چھڑیں گے۔وہ پہلا شعر ارسال ہے۔مدح حضرت مسیح موعود علیہ السلام میں یہ شعر کہے تھے۔آج ایسا ہمیں سردار مبارک ہووے خادم احمد مختار مبارک ہو دے