مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی

by Other Authors

Page 101 of 114

مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 101

حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ 101 اور تڑپ کر دردمندانہ انداز میں پکارا:۔اے محسن و محبوب خدا اے میرے پیارے اے قوت جاں اے دل محزوں کے سہارے اے شاہ جہاں نورِ زماں خالق باری ہر نعمت کو نین تیرے نام پہ واری صلى الله آنحضور علی سے بے حد محبت کرنے والی ، آپ کے اسوہ پر پورا پورا عمل کرنے کی کوششیں کرنے والی ، فرماتی ہیں:۔تیری تعریف اور میں نا چیز گنگ ہوتی ہے یاں زبان حکیم کیا کہیں ہم کہ کیا دیا تو نے ہر بلا سے چھڑا دیا تو نے پھر اپنے آقا ، پیارے رحمۃ اللعالمین کے احسان یاد کر نے اور یاد دلانے کے لئے فرماتی ہیں:۔هیچ درود اس محسن پر تو دن میں سوسو بار پاک محمد مصطفیٰ نبیوں کا سردار کیا التجا کروں کہ مجسم دعا ہوں میں سرتا به پاسوال ہوں سائل نہیں ہوں میں