محسنات

by Other Authors

Page 115 of 286

محسنات — Page 115

115 عشرت کی دلدادہ ہے وہاں احمدی ماؤں کی گود میں پلنے والے اور احمدی ماؤں کے تربیت یافتہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنے تن من دھن کی قربانی دینے کے لئے ہمہ تن تیار نظر آتے ہیں۔ایک بیوی کی حیثیت سے بھی مبلغین ( دین حق ) کی بیویاں مسلسل قربانیاں دیتی چلی آرہی ہیں۔جو خواتین اپنے خاوندوں کے ہمراہ غیر ممالک میں جاتی ہیں وہ ہر کام میں ہر قدم پر ان کا ساتھ دیتی ہیں احمد یہ مشن میں رہتے ہوئے مہمانوں کی آمد پر ان کے قیام و طعام کا انتظام کرنا۔بچوں کی تعلیم و تربیت اور احمدی خواتین کی تعلیم و تریبت کی وہی ذمہ دار ہوتی ہیں۔گویا اپنے خاوندوں کے ساتھ غیر ممالک میں قدم بقدم جہاد اور قربانی میں برابر کی شریک ہوتی ہیں۔اور وہ خواتین جو اپنے خاوندوں کے ہمراہ باہر نہیں بھجوائی گئیں یا جاتیں وہ بھی نہایت نا مساعد حالات کا مقابلہ بڑی ہمت اور صبر سے کر کے اپنے خاوندوں کو ہر قسم کی پریشانی سے محفوظ رکھتی ہیں۔اس موضوع پر سید نا حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحم اللہ علی نے بجنہ اماءاللہ کے اجلاس بر موقع جلسہ سالانہ یو کے 1992ء کے خطاب میں جن عظیم الشان الفاظ میں احمدی خواتین کو خراج تحسین سے نوازا اس کی مثال ملنا محال ہے۔فرماتے ہیں:- احمدی عورتوں نے سنہری حروف میں احمدیت کی تاریخ سجارکھی ہے۔یہ وہ زیور ہے جس سے بڑھ کر حسین زیور اور کوئی نہیں۔احمدی خواتین کی قربانیوں کی ایک عظیم طویل داستان ہے جو حقیقت میں نہ ختم ہونی والی ہے۔آپ اپنی قربانیوں سے جو داستانیں لکھ رہی ہیں وہ بھی زندہ رہیں گی اور ہمیشہ ہمیشہ کے لئے عزت واحترام کے ساتھ پڑھی جائیں گی اور سنی جائیں گی۔بہت سی ایسی خواتین ہیں جن کی خاموش قربانیاں گویا تاریخ میں دفن ہو گئیں