محسنات — Page 36
36 اپنے قرب میں جگہ دے۔اور اُن کی اولاد کو اپنی حفاظت میں رکھے۔آمین ( میری والدہ صفحہ 126) کس قدر قابل رشک ہیں یہ بیش قیمت اور دلکش لعل و جواہر جو مالائے احمدیت میں پروئے گئے ، جن کی چمک دمک سے نگاہیں خیرہ ہوئی جاتی ہیں۔نہایت خوش نصیب ہیں یہ احمدی خواتین جنہیں اللہ تعالیٰ کے پیارے مہدی کا دیدار نصیب ہوا اور حضرت اقدس کی صحبت سے مستفید ہونے کی سعادت نصیب ہوئی۔یہ وہ سچے موتی ہیں جن کی چمک اور دلکشی تا قیامت نہ صرف قائم رہے گی بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ ان کی قدر و قیمت میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔انشاء اللہ احمدی خواتین کا تعلق باللہ: سیدنا حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے 12 ستمبر 1992 ء کو اپنے خطاب بر موقع جلسہ سالانہ جرمنی میں احمدی خواتین کے تعلق باللہ کے متعلق ارشاد فرمایا:- احمدی خواتین میں بڑی بڑی اولیاء اللہ پیدا۔ہیں۔بعض ایسی ہیں جن کو خدا تعالیٰ الہامات سے نوازتا رہا ہے۔کشوف عطا فرماتا ہے۔بچے رویا دکھاتا ہے۔مصیبت کے وقت اُن کی دعائیں قبول ہوتی ہیں اور قبولیت سے متعلق پہلے سے اطلاع دی کہ یہ واقعہ اس طرح ہوگا اور اُسی طرح ہوا یہ وہ آخری منزل ہے جس کی طرف ہر احمدی خاتون کو لیکر ہم نے آگے بڑھنا ہے۔تعلق باللہ کے سوا مذ ہب کی اور کوئی جان نہیں ہے۔حقیقت یہ ہے کہ عبادت بھی اللہ سے