محسنات

by Other Authors

Page 29 of 286

محسنات — Page 29

29 قبولیت عطا فرمایا کہ زندہ معجزہ کی صورت میں سیدنا حضرت مرزا طاہر احمد خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ بھی عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور عشق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس قدر معمور تھے کہ جب اُن کا ذکر آتا آپ پر دورانِ خطاب رقت طاری ہو جاتی۔حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ: حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ بنت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب وحرم حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کی زندگی زہد و تقویٰ میں بسر ہوئی۔آپ کا ہر قدم اللہ کی رضا اور اس کی خوشنودی کے مطابق اُٹھتا رہا ہے۔صوم وصلوٰۃ کی پابندی نہایت اہتمام سے فرماتی رہیں۔باقاعدگی سے نماز و نوافل کی ادائیگی کے لئے کوشاں دیکھی گئیں۔اپنے والد ماجد کی پاکیزہ سیرت تقوی و زہد سے معمور معمولات زندگی بچپن سے ہی اُن پر اثر انداز تھے۔پھر شادی کے بعد حضرت فضل عمر جیسی نابغہ روزگار شخصیت کی قربت نے دینی رنگ کو اور بھی دلر بائی بخشی۔رمضان المبارک میں روزوں کی محبت کے ساتھ پابندی اور درس القرآن سننے کا اہتمام اور رمضان کی دیگر برکات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم سب نے دیکھا۔قرآن و حدیث کا مفہوم اچھی طرح جانتی تھیں۔لہذا ان کی زندگی احکام خداوندی کی عملی تفسیر تھی۔اپنی ہر تقریر کو اور ہر تقریب کے خطاب کو اللہ تعالیٰ اور اُس کے پیارے رسول کے ارشادات کی روشنی میں یاد گار بنا دیتیں۔آپ کی تقریر اور نصیحت کا رنگ اس قدر مؤثر اور دلنشین ہوتا کہ سیدھا دلوں میں اُتر جاتا۔انہوں نے زندگی کا ہر لمحہ خوف خدا اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم