محسنات

by Other Authors

Page 278 of 286

محسنات — Page 278

278 پیش فرمایا ہے :- ایک کھلا چیلنج ہے تمام دنیا کی خواتین کے لئے احمدی خواتین سی کوئی اور خواتین لا کر تو دکھاؤ۔کتنی عظمت کی زندگی ہے۔کتنی اعلیٰ مقاصد کے لئے وقف ہیں اور ان کی لذتوں کے معیار بدل چکے ہیں۔تمہیں جو لذت سنگھار پٹار میں ملتی ہے۔دکھاوے نمائش اور ناچ گانوں میں ملتی ہے۔اس سے بہت بہتر اور بہت اعلیٰ درجے کی لذتیں احمدی خواتین کی زندگی کو منور رکھتی ہیں اور ان کے دلوں میں ایسی باقی رہنے والی لذات ہیں جو اس زندگی میں بھی اس کا ساتھ دیتی ہیں اور اس دنیا میں بھی جہاں تم سب نے مرکز پہنچنا ہے۔احمدی خواتین دُنیا میں مثبت اقدام کے طور پر کیا کچھ کر رہی ہیں قوموں کی زندگی میں کتنا بھر پور حصہ لے رہی ہیں اور جیسا کہ میں نے پہلے ہی کہا ہے کہ دنیا بھر کی تمام خواتین سے مقابلہ کر کے دیکھیں کہ کسی قوم میں خواتین کی اتنی بھاری تعداد اتنے مثبت اور مفید کار آمد کاموں میں مصروف دکھائی نہیں دیں گی جیسے کہ احمدی خواتین دکھائی دیتی ہیں۔اپنے خلفائے کرام کے زیر سایہ صبر ورضائے الہی، تو کل، زہد اور تقوی کی دولت سے مالا مال نہ صرف مردوں کے شانہ بشانہ چلتی چلی جارہی ہیں بلکہ اولادوں کی اعلیٰ تربیت کر کے نئی نسلوں کے ذریعے جماعت کو ایک نئی اور عظیم قوت