محسنات

by Other Authors

Page 220 of 286

محسنات — Page 220

220 حضور انور نے MTA کے لئے ابھی کسی قسم کی مالی تحریک جماعت کو نہیں فرمائی تھی کہ اس کے لئے فنڈز فراہم کئے جائیں لیکن افراد جماعت تو اس بات کے منتظر رہتے ہیں کہ اُن کے پیارے امام کے منہ سے کوئی بات نکلئے کوئی اشارہ ملے تو وہ اپنے تعاون اور للہی فدائیت کا ثبوت دیں۔بغیر طلب کئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے روحانی فرزند کے قدموں میں دولت کے ڈھیر لگا دیئے لاکھوں کے چیک مردوں اور عورتوں کی طرف سے وصول ہونا شروع ہو گئے۔کیوں یہ انتظام نہ ہوتا اللہ تعالیٰ نے تو حضرت مرزا طاہر احمد صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ کو ” نور الدین“ بنا دیا۔کوئی بھی خواہش، کوئی بھی منصوبہ ہو اُس کے لئے روپے کی کمی آڑے نہیں آتی۔بہر کیف یہ عرض کرنا ہے کہ مالی قربانیوں کی جو تحریکات آج سے 113 سال قبل شروع ہوئی تھیں وہ مسلسل اس عرصے میں جاری چلی آرہی ہیں ان کا تذکرہ گذشته صفحات میں اس لئے کیا گیا ہے کہ ساٹھ یا ستر تحریکات میں شرح صدر سے چندہ دینا ایک حیرت انگیز مالی قربانی ہے اور انشاء اللہ یہ سلسلہ بڑھتا جائے گا اور پھیلتا چلا جائے گا اور احمدی خواتین مردوں کے قدم بقدم برضا و رغبت اس راستہ پر گامزن رہیں گی۔انشاء اللہ مالی قربانی کا سلسلہ صرف پاکستان ، ہندوستان یا جرمنی تک ہی محدود نہیں بلکہ تمام دنیا میں پھیل چکا ہے سبھی کا ذکر تو اس کتاب میں کرنا ناممکن ہے مثال کے طور پر چند ایک کا ذکر کیا جاتا ہے۔خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے درخت وجود کی سرسبز شاخیں زمین کے چپے چپے پر پھیل رہی ہیں۔کینیڈا کی سیکرٹری مال لجنہ اماءاللہ کی ایک رپورٹ برائے نمونہ پیش کر رہی ہوں۔مکرمہ عطیہ شریف صاحبہ نے لجنہ اماءاللہ کی اُن مالی قربانیوں کی جھلک پیش کی ہے جو انہوں نے احمد یہ مشن ہاؤس اور احمدیہ ( بیت ) ٹورانٹو کے لئے بڑھ چڑھ کر