محسنات — Page 132
132 لئے عزت اور احترام سے پڑھی جائیں گی اور سنی جائیں گی۔اور آپ کی کوکھ سے پیدا ہونے والے بچے کل جو قربانیاں پیش کریں گے اُن کی قربانیاں بھی تا ابد زندہ رہیں گی۔اور زندہ جاوید رہیں گی۔خواتین کا قوموں کو بنانے اور بگاڑنے میں سب سے بڑا ہاتھ ہوا کرتا ہے۔یہی احمدی خواتین اگر سنگھار پٹار کی عادی ہوتیں یعنی اس شوق میں مبتلا ہو چکی ہوتیں۔ویسے تو ہر عورت کا حق بھی ہے۔شوق بھی ہے۔ایک طبعی بات ہے سجنا اُس کی فطرت میں داخل ہے لیکن ایک سجا سطحی نظر کے ساتھ ہوتا ہے جب توفیق ملے، وقت ملے تو ٹھیک ہے، ایک ہوتا ہے عورت سجنے کی غلام ہو جایا کرتی ہے وہ قوم کے لئے کبھی کچھ نہیں کر سکتیں۔مقاصد کے لئے قربانی پیش کرنا دراصل یہ وہ چیز ہے جو کسی انسان کو جاودانی بنا دیا کرتی ہے۔احمدی خواتین میں خدا کے فضل کے ساتھ مقاصد کے لئے قربانی پیش کرنے کا جذبہ اتنا زیادہ ہے اور اس کثرت سے ملتا ہے کہ اس کا شمار ممکن نہیں ہے۔سیدہ رشیدہ بیگم صاحبہ نے اپنے بیٹے سید سعید احمد صاحب قادیانی متـعـلـم جامعہ احمدیہ قادیان کولکھا۔عزیزم قادیان میں رہو! آج آپ لوگوں کے امتحان کا وقت ہے۔دعا ہے کہ خدا تم کو امتحان میں کامیاب کرے۔دوبارہ تاکید ہے کہ بلا اجازت حضرت خلیفتہ اسیح کے کسی صورت میں قادیان سے نہ آئیں کیونکہ اب ایمان کی آزمائش کا وقت ہے۔خدا سے دعا ہے کہ تم اپنے ایمان کا بہترین نمونہ دکھاؤ اور دین کے ستارے بن کر چمکو اور دنیا کے لئے راہ نما بنو۔نصیرہ نزہت صاحبہ نے گجرات سے اپنے شوہر محترم بشیر الدین صاحب عبید اللہ کے نام خط میں لکھا۔خوش رہیں کامیابی اور کامرانی کی مرادیں دیکھیں۔قادیان کے جھنڈے کو بلند کرنے والوں میں سے ہوں اور دُعا بھی کریں کہ