محسنات

by Other Authors

Page 120 of 286

محسنات — Page 120

120 خاوندوں کو خدمت دین کی بھٹی میں نہیں جھونکا بلکہ اللہ بہتر جانتا ہے کہ خود کس کس دکھ میں مبتلا ہو کر صبر کے ساتھ انہوں نے وہ دن کاٹے ہیں۔میرا تجربہ یہی ہے کہ جانے والا اتنی تکلیف محسوس نہیں کرتا۔جتنا پیچھے رہ جانے والے تکلیف محسوس کیا کرتے ہیں۔اس لئے کوئی نہیں کہہ سکتا۔کہ ہمارے داعیان الی اللہ نے جو قربانیاں دعوت الی اللہ کے میدان میں پیش کی ہیں۔وہ پیچھے چھوڑی جانے والی بیویوں اور بچیوں کی نسبت سخت قربانیاں تھیں۔بلکہ میرا دل یہی گواہی دیتا ہے کہ معاملہ اس کے برعکس تھا۔مرد تو کاموں میں مصروف ہو جاتے ہیں ان کے دل بہلانے کے لئے اللہ تعالیٰ اور رنگ میں سامان کرتا چلا جاتا ہے مگر جو بیویاں خاوندوں کی زندگی میں بیواؤں کی طرح زندگی بسر کر رہی ہوں وہ بچے جو اپنے باپوں کی زندگی میں یتیموں کی سی حالت میں دن گزار رہے ہوں ان کی کیفیت تو پھر وہی جان سکتے ہیں جنہوں نے وہ کچھ دیکھا جذبات کی قربانی : گزری۔حکیم فضل الرحمان صاحب مبلغ افریقہ کی زندگی بھی بہت لمبا عرصہ باہر حضرت خلیفہ مسیح الثانی حکیم فضل الرحمان صاحب کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:- دو وہ شادی کے تھوڑا عرصہ بعد ہی مغربی افریقہ میں تبلیغ کے لئے چلے گئے تھے اور 13، 14 سال تک باہر رہے جب وہ واپس آئے تو ان کی بیوی کے بال سفید ہو چکے تھے اور اُن کے بچے جوان ہو چکے تھے۔شیخ محمود احمد صاحب عرفانی ایڈیٹر الحکم قادیان اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ میری دوسری ہمشیرہ حمیدہ خاتون عرفانی اہلیہ مولوی مطیع الرحمان صاحب بنگالی مبلغ