محسنات

by Other Authors

Page 94 of 286

محسنات — Page 94

94 جب ہمارے والد کراچی کے امیر جماعت تھے تو وہاں پر جماعت کے جید علماء کا تشریف لانا اور جماعت کے لوگوں کو اپنی تقاریر سے مستفید کرنا مجھے اچھی طرح یاد ہے۔پھر 1940ء میں میری شادی حضرت محمود اللہ شاہ صاحب ( برادرم حضرت سیدہ اُم طاہر صاحبہ ) کے ساتھ ہوگئی۔اُن کے معیت میں نیروبی میں رہے اور وہاں بطور جنرل سیکر یٹری لجنہ کی خدمات کا موقع م۔۔۔نیروبی سے واپس آکر حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے حضرت شاہ صاحب کو چینوٹ میں تعلیم الاسلام اسکول کا ہیڈ ماسٹر مقررفرما دیا۔چینیوٹ میں اُس وقت تک لجنہ قائم نہ تھی۔حضرت شاہ صاحب کی توجہ اور میرے شوق کی وجہ سے وہاں لجنہ کا قیام کر کے خواتین کو منظم طور پر کام کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔“ آپ نے لجنہ اماءاللہ مرکز یہ میں بھی نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔جلسہ سالانہ اور بڑی تقاریب پر فرائض ادا کرتیں۔اس کے علاوہ تمام دنیا سے آمدہ انگریزی رپورٹوں کا ہر سال ترجمہ کرنے کا پر مشقت کام بھی بڑی محنت اور عرقریزی سے سرانجام دیتیں۔گویا حضرت مصلح موعود کی نظر انتخاب ایک نہایت موزوں شخصیت پر پڑی اور آپ نے بھی اُس کا بھرم قائم رکھا اور بڑی محنت اور خلوص سے جامعہ نصرت کی بھلائی اور استحکام کے کام کئے۔اس کے علاوہ اپنی مدد آپ کے تحت آپ نے کئی کام کئے مثلاً ٹیوب ویل، بارہ دری وغیرہ۔اللہ تعالیٰ آپ کو اجر عظیم سے نوازے ( آمین ) (ماخوز از مضمون تحریر کرده مسز فرخنده اختر شاه غیر مطبوعہ مورخہ 16 جون 1998ء)