محسنات — Page 92
92 لاہور کے ایف ایس سی (پری میڈیکل ) میں طلباء و طالبات میں اوّل پوزیشن حاصل کی ہے۔(3) مکرمہ صالحہ رضوان صاحبہ اہلیہ سکواڈرن لیڈر ڈاکٹر عامر رضوان صاحب، 1987-88ء میں بی فارمیسی میں اول پوزیشن حاصل کر کے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی کانووکیشن کے موقع پر طلائی تمغہ حاصل کیا۔صرف مندرجہ بالا نام ہی احمدی خواتین کی اعلیٰ صلاحیتوں کا مکمل ریکارڈ نہیں بلکہ ایسی سینکڑوں مثالیں ہیں جو پاکستان اور بیرون پاکستان دُنیا کے تمام ممالک میں بفضل تعالی موجود ہیں۔ان چند مثالوں کو پیش کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے کئے ہوئے وعدوں ، جو اُس نے پیارے مسیح کے ساتھ کئے تھے کو کس شان کے ساتھ پورا کیا ہے؟ اور کوئی دن ایسا نہیں چڑھتا کہ تاریخ احمدیت کو ایسی نعمتوں سے مالا مال نہ کرے۔ایک عہد آفریں معلّمہ : مکرمه محترمه فرخنده اختر شاه صاحبہ بنت حضرت شیخ نیاز محمد صاحب و اہلیہ حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب نہایت علم دوست، با صلاحیت اور پُر وقار شخصیت کی حامل ہیں۔1945 ء سے لے کر 1974 ء تک جامعہ نصرت برائے خواتین کی پرنسپل رہیں۔1951ء میں جب حضرت فضل عمر نے اس کالج کی بنیاد رکھی تو 1952 ء تا 1954 ء تک آپ کو حضرت فضل عمر نے ایم اے انگریزی کرنے کے لئے لاہور بھجوایا۔واپس آکر آپ نے تدریس کا سلسلہ شروع کیا اور مسلسل اس کام کو باحسن سرانجام دیا۔حضرت سیدہ چھوٹی آپا صاحبہ کی سرپرستی اور مسز شاہ صاحبہ کی نگرانی اور محنت