محسنات

by Other Authors

Page 74 of 286

محسنات — Page 74

74 ایک اور عظیم سعادت سے نواز اوہ یہ کہ آپ نے اپنی شہرہ آفاق تقریر مسیر روحانی کو آپ کے نام معنون کیا۔آپ نے فرمایا: ” میں اس کتاب کو مریم صدیقہ کے نام معنون کرتا ہوں کیونکہ انہی کو حیدر آباد دکھانے کے لئے سفر اختیار کیا تھا جس میں یہ مضمون اللہ تعالیٰ کے فضل سے کھلا۔۔(ماخوذ از مجله جشن پنجاه ساله صفحه 95) مضمون امتہ الکافی صاحبہ سیکریٹری تربیت لجنہ پاکستان ) گویا حضرت مصلح موعود نے آپ کے لئے اس صدقہ جاریہ کا اہتمام فرما کر آپ کی دینی و دنیاوی سعادتوں میں اضافہ فرما دیا۔آپ کا علم پہلے ہی نہایت گہرا اور وسیع تھا بعد ازاں حضرت مصلح موعود کی صحبت اور تربیت نے اس میں مزید وسعت اور گہرائی پیدا فرما دی۔اپنے اس عظیم علمی خزانہ سے آپ نے طبقہ نسواں کو خوب ، مالا مال کیا۔آپ بھی حضرت مسیح پاک علیہ السلام کی سچی متابعت میں علوم وفنون کے خزانے تقسیم کرنے والی ثابت ہوئیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اعلیٰ درجات سے نوازے اور اپنی اس وسیع خیرات کے بدلے بہترین جزا سے سرفراز فرمائے۔آمین۔لجنہ کی ابتدائی مبرات میں محترمہ مریم بیگم صاحب، اہلیہ حضرت حافظ روشن علی صاحب نہایت صاحب علم و قلم خاتون تھیں اُستانی لفظ آپ کے نام کے ساتھ شامل ہو گیا۔اسی طرح محتر مہ حمیدہ خاتون ( بنت محترم شیخ یعقوب علی عرفانی صاحب) اہلیہ محترم صوفی مطیع الرحمن صاحب اور محترمہ رضیہ بیگم ( بنت حضرت ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب) اہلیہ محترم گل محمد صاحب بھی صاحب علم خواتین تھیں جن کا شعار لکھنا پڑھنا اور پڑھانا تھا۔