محسنات

by Other Authors

Page 55 of 286

محسنات — Page 55

55 احمدی خواتین کا توکل علی اللہ صبر ورضا جو لوگ اللہ تعالیٰ کی صفات خاصہ پر غور کر کے اُس سے ناتا جوڑتے ہیں وہ حق الیقین کے اُس مرتبہ پر پہنچ جاتے ہیں جہاں پر کوئی ابتلاء، کوئی مصیبت اور بڑی سے بڑی آزمائش بھی اُن کے ایمان کو کمزور نہیں کرتی۔وہ ثابت قدم رہتے ہیں اور ہر حال میں اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی رہتے ہیں۔تکلیف اور مصیبت کی گھڑیوں میں اپنے پیارے مولیٰ کا دامن زیادہ مضبوطی سے تھام لیتے ہیں اور اُسی پر تو کل کرتے ہیں۔انہیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس کٹھن مرحلہ پر کوئی اُن کی مدد نہیں کر سکتا وہی قادر و توانا خدا جو ہر چیز پر قادر ہے مدد کو آئے گا اور اُن کی مشکلات کا ازالہ فرمائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی اللہ تعالیٰ نے اُن کے والد صاحب کی وفات کے اندوہناک سانحے کے موقع پر الَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَہ کے الفاظ سے ڈھارس بندھائی تھی۔اُس روز کے بعد سے زندگی کے ہر موڑ پر ہر قدم پر اللہ تعالیٰ نے آپ کی نصرت فرمائی۔اُسی کی تائید و نصرت کے سہارے ہر آزمائش اور کٹھن ترین مرحلہ سے عہدہ برآ ہوئے۔تو کل علی اللہ کے اس اعلیٰ مرتبہ پر فائز جری اللہ" کی اہلیہ محترمہ بھی قدم بقدم صبر ورضا اور تو کل علی اللہ کے راستے پر چلتی رہیں۔آپ کے تو کل علی اللہ کے بے شمار واقعات تاریخ احمدیت کے اوراق میں موجود ہیں۔لیکن بے مثال اور عظیم ترین واقعہ حضرت مسیح پاک علیہ السلام کی المناک وفات کے موقعہ پر پیش آیا۔زندگی کے آخری لمحات میں جب آپ پر حالت نزع طاری تھی تو حضرت