محسنات

by Other Authors

Page 41 of 286

محسنات — Page 41

41 مکرمہ امتہ الحفیظ صاحبہ کابل والی، اپنی بیٹی محترمہ صاحبزادی فائزہ صاحبہ اور مکرمہ امة الحئی صاحبہ اہلیہ مکرم شکیل احمد صاحب طاہر قادیان کے خواب سنائے۔جن میں حضور اقدس کے سفر انگلستان اور بخیریت وہاں پہنچنے کی اطلاعات بڑی وضاحت سے دی گئی تھیں۔نیز اپنی حرم محترمہ سیدہ آصفہ بیگم صاحبہ کا ایک خواب سنایا :- حضور نے انکشاف کیا کہ جب میں شروع میں انگلستان آیا تو لازمی بات ہے کہ مجھے کئی فکر یں تھیں۔تاہم میں نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ جماعت سے میں نے کوئی گزارہ نہیں لینا۔جس روز میں نے اپنے دل میں فیصلہ کیا اس رات میں نے خواب میں دیکھا کہ تم سے نورالدین کا سا سلوک کیا جائے گا“۔حضور اقدس نے فرمایا کہ حضرت خلیفہ مسیح الاوّل حضرت مولوی نورالدین صاحب سے اللہ تعالیٰ کا ایک خاص سلوک تھا کہ بغیر مانگے اور طلب کئے عین ضرورت کے وقت اللہ تعالیٰ اُن کی ہر ضرورت پوری فرما دیا کرتا تھا۔حضور اقدس نے فرمایا کہ دوسرے یا تیسرے دن آصفہ بیگم صاحبہ نے خواب دیکھا اور بڑا مسکرا کر مجھے اپنا خواب سنایا کہ ( بیت ) اقصیٰ میں حضرت مہر آپا صاحبہ مٹھائی تقسیم کر رہی ہیں اور اُن سے پوچھا جاتا ہے تو وہ بتاتی ہیں کہ خدائے تعالیٰ نے حضرت مرزا طاہر احمد صاحب کو بتایا ہے میں تجھے نورالدین بنا رہا ہوں۔حضور اقدس نے فرمایا کہ اس کا عملی ثبوت بھی اللہ تعالیٰ نے خود ہی دے دیا وہ اس طرح کہ میں صبح دفتر گیا تو میری میز پر 40 پاؤنڈ کا ایک بل پڑا تھا جو میں نے ادا کرنا تھا۔میں نے کہا یہ بل شام کو آکر لے جانا۔شام سے پہلے پہلے بعینہ 40 پاؤنڈ کا ایک تحفہ موصول ہو گیا۔حضور اقدس نے فرمایا معین طور پر 40 پاؤنڈ مل جانا اللہ تعالیٰ کی محبت کا اظہار تھا تا کہ بتایا جاتا کہ اللہ تعالیٰ نے جو بتایا تھا وہ درست تھا۔