محسنات

by Other Authors

Page 40 of 286

محسنات — Page 40

40 نے بتایا کہ انہوں نے یہ خواب حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کی خدمت میں بجھوایا تو حضور کا جواب آیا۔”امام جماعت کی موجودگی میں ایسے رویا و کشوف صیغہ راز میں رہنے چاہئیں۔“ حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ایسے رویا اب بھی احمدی خواتین اور مردوں اور بچوں تک کو بھی آتے ہیں۔یہ خلیفہ وقت کی امانت ہوتے ہیں ان کو بیان نہیں کرنا چاہئے۔احباب جماعت کو چاہئے کہ اس ہدایت کو ہمیشہ یاد رکھیں۔حضور اقدس نے ایک اور خواب بیان فرمایا کہ - دیکھا :- حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ بن گئے ہیں۔اور ایک لڑکا آتا ہے اور پیچھے سے آکر سر پر پگڑی رکھ دیتا ہے۔حضور اقدس نے فرمایا۔بالکل ایسے ہی ہوا عزیزم میاں لقمان احمد صاحب آئے اور میری ٹوپی اتار کر حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی پگڑی میرے سر پر رکھ دی۔“ ایک اور خواب کا ذکر حضور اقدس نے فرمایا کہ شیخ عبدالرحمان صاحب قانون گو کپورتھلہ کی اہلیہ محترمہ نے 1936ء میں تحریر فرمایا کہ ”میں در دشقیقہ سے شدید بیمار رہتی تھی مجھے آپا جان حضرت سیدہ ام طاہر صاحبہ خواب میں دکھائی دیں۔اُن سے میں نے اپنی تکلیف بیان کی۔آپ نے فرمایا یہ دعا پڑھا کرو : - رَبِّ كُلُّ شَيْ خَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظُنِيْ وَانْصُرْنِي وَارْحَمْنِي۔وہ بتاتی ہیں کہ خواب ہی میں میں نے یہ دُعا پڑھنی شروع کر دی اور صبح تک میری تکلیف کا نام ونشان تک نہ تھا۔اس کے بعد حضور اقدس نے مکرمہ بنی صاحبہ اہلیہ سید قمر سلیمان احمد صاحب،