محسنات

by Other Authors

Page 39 of 286

محسنات — Page 39

39 گا۔آپ نے فرمایا طاہر۔سیدہ منصورہ بیگم صاحبہ نے فرمایا میں پہلے سے ہی اس 66 جہاں میں نہ رہوں گی۔“ حضور نے یہ خواب بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اس میں صرف ایک بات بیان نہیں کی گئی بلکہ اس کو یقین کے مرتبہ تک پہنچانے کے لئے حضرت سیدہ منصورہ بیگم صاحبہ کی وفات کا بھی ذکر ہے۔گویا ایک پختہ نشانی بھی ساتھ دے دی گئی ہے۔مکرمہ نعیمہ بیگم صاحبہ نے 1982ء میں خط لکھا کہ ” چار سال قبل میں نے خواب میں دیکھا کہ شہر سرگودھا میں احمدیوں کے خلاف جھگڑا ہوا۔میں کہتی ہوں (خواب میں) کہ ”میاں طاہر کہاں ہیں؟ کسی دوسرے نے کہا وہ سیالکوٹ میں ہیں۔یہاں ہوتے تو جماعت کی خاطر جان لڑا دیتے۔انہوں نے حضرت خلیفة أسبح الثالث کے بعد امام بننا ہے۔حضور اقدس نے فرمایا یہ امر واقعہ ہے کہ میں اُن دنوں میں ربوہ میں نہیں تھا بلکہ باہر گیا ہوا تھا۔“ محترمہ امتہ النصیر صاحبہ کراچی کا ایک خواب حضور نے بیان فرمایا :- وہ بتاتی ہیں کہ عاجزہ نے 17 سال پہلے خواب دیکھا جس کی تعبیر آج ملی ہے۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی وفات سے چند سال قبل حضرت اُمّم ناصر صاحبہ کو دیکھا۔بہت بڑا کمرہ خوبصورت اور روشن ہے۔حضرت ام ناصر فرماتی ہیں آج ناصر دولہا بنا ہے۔پھر حضرت مرزا طاہر احمد صاحب کی طرف اشارہ کر کے فرماتی ہیں۔اس کے بعد ان کی باری ہے۔“ کہ: محترمہ امتہ الرشید صاحبہ دار البرکات ربوہ کا ایک خواب حضور نے بیان فرمایا 1940ء - 1941ء میں انہوں نے دیکھا خواب میں ہاتف غیبی انہیں بتاتا ہے کہ خلیفہ حضرت مرزا طاہر احمد ہوں گے محترمہ امتہ الرشید صاحبہ