محسنات — Page 38
38 کے پہلے خلیفہ ہوں گئے۔اس کے بعد حضور نے بعض بزرگ ( رفیقات) کے رویا بیان فرمائے۔اہلیہ قاضی عبدالرحیم صاحب بھٹی نے اُس زمانے میں جب حضرت خلیفتہ المسیح الا ول گھوڑے سے گر گئے تھے اور سخت چوٹیں آئی تھیں اور بظاہر زندگی کی اُمید نہ تھی رویا میں دیکھا کہ وہ سخت گھبراہٹ کے عالم میں بے چین ہیں کہ حضرت مسیح موعود ظا ہر ہوتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ تین دن بعد یہ واقعہ ہوگا۔اس سے ان کو گھبراہٹ ہوئی کہ شاید حضرت خلیفتہ اسیح الاوّل کی زندگی تین دن باقی رہ گئی ہے۔مگر اللہ تعالیٰ نے آپ کو شفا دی اور تین سال کے بعد آپ کی وفات ہوئی۔اس طرح تین دن سے مراد تین سال تھی۔“ اسی طرح آپ نے محترمہ زرینہ بیگم صاحبہ اہلیہ محمد افضل صاحب اورچ شریف کا ایک خواب سنایا کہ وہ بتاتی ہیں کہ جلسہ سالانہ پر ربوہ گئی ہوں۔جلسہ پر کافی تعداد میں لوگ جمع ہیں۔جلسہ گاہ اتنی بھر گئی ہے کہ لوگ دوکانوں اور چھتوں پر بیٹھے ہیں۔انہوں نے سوچا کہ میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی زیارت کرلوں۔وہ حضور کے پاس گئیں اور عرض کیا، حضور جلسہ سے خطاب فرما ئیں تو حضور نے فرمایا :- ”اب میرا حق نہیں ناصر کا حق ہے“ مکرم صو بیدار بدر عالم اعوان صاحب کی بیٹی نے 1974ء میں خواب دیکھا کہ کسی بڑی دعوت کا انتظام ہے۔حضرت مرزا ناصر احمد خلیفہ امسح الثالث اور آپ کی حرم محترمہ حضرت سیدہ منصورہ بیگم صاحبہ تشریف لاتے ہیں۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث فرماتے ہیں کہ آج تو ہم آپ کے بلانے پر آئے ہیں مگر پھر شاید نہ آ خواب دیکھنے والی کہتی ہیں کہ میں نے پوچھا کہ آپ نہ ہوں گے تو کون ہو