محسنات

by Other Authors

Page 37 of 286

محسنات — Page 37

37 محبت اور تعلق پیدا کرنے کے لئے کی جاتی ہے۔میں وہ واقعات آپ کے سامنے رکھوں گا تا کہ آپ کو معلوم ہو کہ ( دین حق ) کا خدا صرف مردوں کا خدانہیں ہے وہ عورتوں کا بھی خدا ہے اور جن عورتوں نے اللہ سے سچی محبت کی ہے اس کے جواب میں وہ اُن پر ظاہر ہوا اور بڑی شان کے ساتھ ظاہر ہوتا رہا ہے۔پس اُمید ہے کہ اس کے نتیجہ میں آئندہ آپ کے دل میں بھی تعلق باللہ کی طرف توجہ پیدا ہوگی۔“ تعلق باللہ کے خوبصورت مضمون کو حضور اقدس نے 31 جولائی 1993ء کو بر موقع جلسہ سالانہ اسلام آباد تلفورڈ، مستورات کے خطاب کے دوران آگے بڑھایا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم اپنے بندوں پر فرشتوں کا نزول کریں گے اور ابتلاؤں کے زمانے میں استقامت اختیار کرنے کے نتیجے میں یہ پھل زیادہ عطا کیا جائے گا۔نزول ملائک کی علامات جماعت احمدیہ میں کثرت سے پائی جاتی ہیں۔حضرت مسیح موعود اور ( رفقاء) کے واقعات کثرت سے جماعت کے لٹریچر میں موجود ہیں۔یہ واقعات محض ماضی کا اور تاریخ کا حصہ نہیں ہیں بلکہ آج خواتین کے خطاب میں میں صرف خواتین کے تعلق باللہ کے واقعات سناؤں گا: حضور اقدس نے سب سے پہلے حضرت مسیح موعود کی پاک فطرت صاحبزادی حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ کے بعض واقعات سنائے اور ان میں سے کئی تو وہ تھے جن میں آپ نے نہایت کم سنی کی عمر میں تعلق باللہ کا تجربہ حاصل کیا مثلاً حضرت مسیح موعود کے وصال کا وقت قریب ہے اور حضرت مولانا نورالدین جماعت