محسنات

by Other Authors

Page 277 of 286

محسنات — Page 277

277 اللہ فرمایا: - احمدی خواتین کا مستحسن اور مستحکم مقام حضرت مصلح موعود نے 21 اکتوبر 1956ء برموقع سالانہ اجتماع لجنہ اماء پس اگر تم کمر ہمت باندھ لو اور دین کی خاطر ہر قربانی کے لئے آمادہ ہو جاؤ تو میں تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ ابھی تم میں سے بہت سی عورتیں زندہ ہوں گی کہ ( دین حق ) غالب آجائے گا اور تم اس دنیا میں بھی اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرو گی اور آخرت میں بھی اس کے انعامات کی وارث ہوگی اور تم اپنی آنکھوں سے دیکھ لو گی کہ عیسائیت شکست کھا گئی ہے۔اور ( دینِ حق ) فتح پا گیا ہے۔حضرت عیسی کی خدائی ٹوٹ چکی ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بادشا د ہی قائم ہو چکی ہے۔پس یہ کام تمہارے اختیار میں ہے اور اگر تم چاہو تو بڑی آسانی سے کرسکتی ہو۔“ چشم تصور سے حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ پر عالمی بیعتیں دیکھئے اور اس ارشاد کو بار بار پڑھئے کتنے ہی زندہ نشان اُبھر کر سامنے آتے رہیں گے۔اور ہم دل سے تصدیق کریں گے کہ ہمارے بزرگوں کا ہر فرمان سچا تھا۔کمزور ، غریب کم علم دیہاتی خواتین ہوں یا پڑھی لکھی اعلیٰ عہدوں پر متمکن خواتین سب کی چھوٹی بڑی مساعی مل کر دنیا کی تقدیر بنا رہی ہیں۔پیارے حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے بڑے دلنشیں انداز میں خواتین کو خراج تحسین