محسنات — Page 25
25 مکرمہ سردار بیگم صاحبہ والد ومحمد احمد صاحب لاہور چھاؤنی جو حضرت سیدہ در اتم طاہر صاحبہ کی بہن بنی ہوئی تھیں۔اپنی چٹھی جون 1982ء میں لکھتی ہیں:- ایک دفعہ میں ہسپتال میں آپ (حضرت سیدہ اُم طاہر ) کے پاس آئی۔عزیزم طاہر احمد صاحب میٹرک کا امتحان دے رہے تھے۔آپ نے فرمایا میرا ایک ہی بیٹا ہے۔آؤ ہم دونوں مل کر دُعا کریں کہ میرا رب اس کو دین و دنیا کا ستارہ بنائے اور اس سے ایسی خدمت لے جو کسی نے نہ کی ہو۔“ تابعین ( رفقائے ) احمد جلد سوم صفحہ 192) سو یہ دعا اللہ تعالیٰ نے ایسے رنگ میں یہ تمام و کمال قبول فرمائی کہ شاید و باید اس طرح کسی دُعا کو قبولیت کا شرف حاصل ہوا ہو۔مکرمہ کلثوم بیگم صاحبہ اہلیہ چوہدری مشتاق احمد صاحب باجوہ سابق مبلغ انگلستان وسوئٹزر لینڈ کا بیان ہے کہ ایک دفعہ حضرت سیّدہ ام طاہر صاحبہ نے مجھے بتایا کہ ”میرا بیٹا طاہر احمد خلیفہ ہوگا لیکن آپا جان نے یہ بھی مجھے کہا کہ یہ راز کی بات ہے میں آگے کسی سے ذکر نہ کروں۔“ چنانچہ صاحبزادہ صاحب کے خلیفہ منتخب ہونے پر میں نے یہ بات حضرت صاحب کی خدمت میں تحریر کی۔“ تابعین ( رفقائے ) احمد صفحہ 198) اللہ تعالیٰ نے اس انتہائی پاک جوڑے کے جگر گوشے کو خلافت کی خلعت سے سرفراز کیا۔یہ اُس کا خاص فضل ہی تو ہے تا ہم والدین کی دُعائے نیم شھی بھی اللہ تعالیٰ کی رحمت خاص کو جذب کرنے کا موجب ہوئی۔