محسنات

by Other Authors

Page 243 of 286

محسنات — Page 243

243 کا بیٹا ایمان لے آیا۔بعد میں گو وہ فوت ہو گیا مگر اُس عورت نے کہا اب میرے دل کو ٹھنڈ پڑ گئی ہے موت سے پہلے اُس نے کلمہ تو پڑھ لیا ہے۔“ تحریک وقف نو خطاب حضرت خلیفہ المسیح الرابع جلسہ سالانہ خواتین 1991ء) 3 را پریل 1987ء کو ( بیت ) الفضل لندن میں حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے احمدیت کی دوسری صدی کے استقبال کے لئے اور اس صدی میں اُبھرنے والی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لئے اور دوسری صدی کے نئے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے وقف نو کی بابرکت تحریک کا اعلان فرمایا۔حضور نے فرمایا :- اللہ تعالیٰ نے مجھے اس طرف توجہ دلائی ہے کہ میں احباب کو تحریک کروں کہ وہ عہد کریں کہ آئندہ دو سال کے اندر جس کو بھی جو اولا ونصیب ہوگی وہ اُسے خدا کے حضور پیش کر دیگا اور کچھ مائیں حاملہ ہیں تو وہ بھی عہد کریں کہ اگر اس تحریک میں پہلے شامل نہیں ہو سکی تھیں تو اب شامل ہو جائیں لیکن ماں باپ کو مل کر عہد کرنا ہوگا۔دونوں کو اکھٹے فیصلہ کرنا ہوگا تا کہ اس سلسہ میں پھر یک جہتی پیدا ہو، اولاد کی تربیت میں یک رنگی پیدا ہو۔اور بچپن ہی سے ان کی اعلیٰ تربیت شروع کر دی جائے اور اعلیٰ تربیت کے ساتھ اُن کو بچپن ہی سے اس بات پر آمادہ کیا جائے کہ وہ ایک عظیم مقصد کے لئے ایک عظیم الشان وقت میں پیدا۔ہوئے ہیں۔یہ وہ وقت ہے جب کہ غلبہ ( دینِ حق ) کی ایک