محسنات

by Other Authors

Page 242 of 286

محسنات — Page 242

تلقین فرمائی: - 242 ہر اک نیکی کی جڑ اتقاء ہے اگر یہ جڑ رہی سب کچھ رہا ہے اس جڑ کی حفاظت کرو اور اس کی خاطر ہر دوسری چیز کو قربان کرنے کے لئے تیار رہو۔بفضل تعالیٰ جماعت احمدیہ کی تاریخ ایسی مثالی خواتین اور مخلص ماؤں سے بھری پڑی ہے ان سب کا ذکر کرنے کے لئے ایک ضخیم کتاب درکار ہوگی۔آخر پر ایک عورت جس کا نام تاریخ محفوظ نہیں کر سکی مگر اللہ تعالیٰ کے ہاں اُس کا نام جلی حروف میں موجود ہے ایک قابلِ رشک واقعہ پیش خدمت ہے۔ایک عورت اپنے بیمارلٹڑ کے کو حضرت مسیح موعود کے پاس لے کر آئی اور کہنے لگی کہ میرا یہ لڑ کا عیسائی ہو گیا ہے۔آپ اس کا علاج بھی کریں اور جو بات وہ اصرار سے کہتی تھی وہ یہ تھی آپ اس سے ایک دفعہ کلمہ پڑھوا دیں پھر بے شک یہ مکر جائے مجھے کوئی پروا نہیں۔حضور اقدس نے اُسے حضرت حکیم مولوی نورالدین ( خلیفہ اسیح الاول) کے پاس علاج کے لئے بھیج دیا اور کچھ نصیحت بھی فرمائی مگر وہ بڑا پختہ تھا ایک رات بھاگ کر قادیان سے چلا گیا رات کو ہی اُس کی ماں کو بھی پتہ چل گیا وہ بھی اُس کے پیچھے دوڑ پڑی اور بٹالہ کے نزدیک اُسے جا پکڑا اُسے واپس قادیان لے کر آئی۔بالآخر خدا نے اُس کی فریا دسنی اور اُس