محسنات

by Other Authors

Page 236 of 286

محسنات — Page 236

236 صاحب جامعہ احمدیہ کے پرنسپل تھے۔بہت ہی نیک طلباء کا بہت زیادہ خیال رکھنے والے ہمدرد اور اُن کی دینی تربیت کا بہت زیادہ خیال رکھنے والے تھے۔محترم میر مسعود احمد صاحب سابق مبلغ ڈنمارک نے بھی اعلیٰ دینی خدمات انجام دیں اب مرکز میں خدمت میں مصروف ہیں اور تیسرے صاحبزادے میر محمود احمد صاحب سپین اور امریکہ میں بحیثیت مبلغ وقت گذار نے کے بعد اب مرکز میں بطور پرنسپل جامعہ احمدیہ نمایاں خدمات دین کی توفیق پارہے ہیں آپ اپنے عظیم المرتبت والد صاحب حضرت میر محمد اسحق کی طرح حدیث کے جید عالم ہیں۔(خلاصہ ہر اول دستہ صفحہ 88) سیده نصیره بیگم صاحبہ اہلیہ مرزا عزیز احمد صاحب آپ کی بڑی صاحبزادی ایک طویل عرصہ تک جلسہ سالانہ کے مہمانوں کی خدمت کی سعادت پاتی رہیں۔مکرمہ سیدہ بشری بیگم صاحبہ بچپن ہی سے مختلف دینی کاموں میں نہایت خلوص اور سرگرمی سے حصہ لیتی رہی ہیں قادیان رتن باغ اور لاہور میں نہایت اہم شعبوں میں بڑی ذمہ داری سے کام کیا۔وہ چند ایسی خواتین میں شمار ہوئیں جن کا نمونہ قابل رشک رہا ہے اُنہوں نے ایک طویل عرصہ تک بطور صدر لجنہ لاہورایسی شاندار خدمات انجام دیں جو سنہری حروف سے لکھنے کے قابل ہیں۔لجنہ لاہور میں اُنہوں نے نئی جان ڈال دی اور شب و روز اس قدر تن دہی سے کام کیا کہ لاہور کو پاکستان میں اہم ترین لجنہ کا مقام دلا دیا آپ نے آخری دم تک کام کیا اور خدمت دین ہی میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔آپ نے ہمیشہ نئی نسل کی تربیت پر گہری نگاہ رکھی۔جہاں بھی کوئی خامی نظر آتی نہایت حکمت سے اُس کی اصلاح کی طرف توجہ دلاتیں رہتی تھیں۔لجنہ کی نوجوان ممبرات اور ناصرات کی بچیوں کی اخلاقی حالت کو سنورانے کے لئے عملی طور پر کوشاں رہیں اس طرح اپنی اولاد کی تربیت پر انتہائی توجہ مرکوز کی اُن کی بیٹی عزیزہ