محسنات — Page 214
214 وقت 25، 30 ہزار چندہ دیا ہو۔اسی طرح ایک اور نائیجرین خاتون الحاجہ لا ر گانے بھی دس ہزار پاؤنڈ (بیت) کے لئے پیش کئے۔امریکہ میں پرانے زمانوں میں بہت غربت تھی یعنی احمدی افراد ا کثر پیدائشی امریکیوں میں سے آئے تھے اور اُن کے حالات اُس وقت بہت ہی غربت کے حالات تھے تو احمدی خواتین خدمت کر کے اپنی قربانی کی روح کو تسکین دیا کرتی تھیں۔ہماری ایک مخلص خاتون کلیولینڈ اوہایو سے تعلق رکھتی ہیں انہوں نے بتایا کہ ہم اتنے غریب تھے اور میرا سارا خاندان اتنا شکستہ حال تھا کہ کچھ بھی ہم خدمت کرنے کے لائق نہ تھے۔میں اپنے خدمت کے جذبے کو تسکین دینے کے لئے یہ کیا کرتی تھی کہ جمعہ کے روز علی اصبح مشن ہاؤس جاتی اپنے ساتھ پانی کی بالٹی اور گھر میں بنائے ہوئے صابن کا ٹکڑا لے جاتی تھی یعنی اس زمانے میں امریکہ جیسے ملک میں بھی اُن کو صابن خرید نے کی توفیق نہیں تھی گھر میں بنایا ہوا صابن لے جا کر ساری ( بیت) کو دھوتی اور پالش کرتی اور جمعہ سے پہلے اس لئے واپس آجایا کرتی تھی کہ کسی کو پتہ نہ لگے کہ یہ کام کس نے کیا ہے۔عجیب حسین اور ہمیشہ زندہ رہنے والی قربانیاں ہیں لیکن بے آواز ہیں اور ہر ملک میں احمدی عورتیں اس قربانی میں برابر شریک ہوتی ہیں۔اب اس زمانے میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدی خاتون کے جذبہ قربانی پر کوئی برا اثر نہیں پڑا بُرا اثر تو کیا جہاں تک قربانی کے عمومی معیار کا تعلق ہے میں سمجھتا ہوں کہ عالمی حیثیت سے احمدی خواتین قربانی میں آگے بڑھی ہیں پیچھے نہیں ہٹیں۔جب یورپ کے مشنوں کی تحریک کی گئی تو اُس زمانے میں جو مجھے یاد ہے عجیب کیفیت میں ان کے دن کئے بعض دفعہ احمدی خواتین کے حالات جانتے ہوئے میں منتیں کیا کرتا تھا کہ آپ یہ نہ کریں آپ کی طرف سے میں دے دوں گا۔لیکن وہ باز نہیں آیا کرتی تھیں مجبور کر دیا کرتی تھیں کہ ہمارا حال خدا پر رہنے دو ہم کسی