محسنات

by Other Authors

Page 202 of 286

محسنات — Page 202

202 ( بیت ) اقصیٰ اور ( بیت ) مبارک قادیان کی توسیع کے لئے حضرت فضل عمر (اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو ) نے 23 / دسمبر 1938 ء کو ایک تحریک کی کہ ہر کمانے والا دس روپے فی کس کے حساب سے چندہ دے اور جن عورتوں کی کوئی آمدنی نہیں اور بچے بھی صرف ایک پیسر فی کس چندہ دیں تا کہ جماعت کا کوئی فرد اس ثواب سے محروم نہ رہے۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے عورتوں کے جذ بہ قربانی کا یوں تذکرہ فرمایا :- ” جب میں نے اس کے متعلق خطبہ پڑھا تو باوجود یہ کہ میں نے کہہ دیا تھا کہ اس تحریک میں دس روپے سے زیادہ کسی سے نہ لیا جائے پھر بھی ایک عورت نے اپنی دوسو روپے کے قریب مالیت کی چوڑیاں اس فنڈ میں داخل کر دیں جو میں نے بزور واپس کیں اور کہا کہ آپ اس میں دس روپے تک ہی دے سکتی ہیں۔“ تاریخ لجنہ جلد اوّل صفحہ 41-45) مینارہ اسی پرسنگ مرمرکا پلاسٹر کروانے کے لئے جب تین ہزار روپے کی تحریک کی گئی تو اس میں 28 خواتین نے ایک ایک سو روپیہ دیا۔اُن کے نام، مینارہ اسی پر کندہ ہیں۔دوش بدوش صفحه 40) غرباء کے لئے 22 رمئی 1942ء کو حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے غلہ کی تحریک کی کیونکہ جنگ کی وجہ سے قحط کے آثار شروع ہو گئے تھے۔حضور نے پانچ سو من غلہ یا اُس کی خرید کے لئے اس کے برابر رقم دینے کی تحریک فرمائی تو تھوڑے ہی عرصے میں پندرہ سو من غلہ جمع ہو گیا حضور نے فرمایا تھا کہ جو اپنے لئے دس من غلہ خریدے وہ صرف دس سیر غلہ غرباء کے لئے دے دے چنانچہ اس تحریک میں شمولیت