محسنات

by Other Authors

Page 201 of 286

محسنات — Page 201

201 ثواب بھی حاصل ہو چنانچہ بہت سی خواتین نے اس تحریک پر بھی لبیک کہا اور اپنے زیور فروخت کر کے رقوم امانت فنڈ میں جمع کرائیں۔(الفضل 16 / مارچ 1935ء) قرضہ حسنہ: 1936ء کو اکتوبر میں مجلس مشاورت منعقد ہوئی تو حضرت خلیفہ مسیح الثانی نے جماعت کی اشد ضرورت کے پیش نظر مخلصین جماعت سے ایک لاکھ روپیہ بطور قرضہ طلب فرمایا جس کی واپسی پانچ سال میں ہوگی اس قرضہ میں کم از کم یکصد (100) روپیہ دینا ہو گا چنانچہ احمدی خواتین اس میں بھی شامل ہوئیں اور متعدد خواتین نے شرکت کی۔مندرجہ ذیل خواتین کے نام تاریخ لجنہ جلد اول کے صفحہ 403 پر درج ہیں :- 440 روپے (1) اہلیہ صاحبہ چوہدری اکبر علی صاحب چکوال (2) اہلیہ صاحبہ ملک محمد شفیع صاحب نوشہرہ چھاؤنی 200 روپے (3) سعیدہ بیگم صاحبہ بنت سیٹھ محمد غوث صاحب حیدر آباد 100 روپے (4) سلیمہ بیگم صاحبہ (5) امة الحفیظ بیگم صاحبہ (6) امتہ الحئی بیگم صاحبہ " " " " " " " " " " " " 100 روپے 100 روپے 100 روپے (7) مجیدہ بیگم صاحبہ اہلیہ چوہدری شاہ نواز صاحب 100 روپے 100 روپے (8) اہلیہ صاحبہ ملک حسن محمد صاحب قادیان خلافت جوبلی فنڈ حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے 1937ء کے جلسہ سالانہ کے موقع پر جو بلی فنڈ کی تحریک کی مردوں کے علاوہ عورتوں نے بھی اس میں حصہ لیا۔اس فنڈ میں خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مستورات کے علاوہ قادیان اور بیرون قادیان کی مستورات نے بھر پور حصہ لیا۔تاریخ لجنہ جلد اول صفحہ 149)