محسنات — Page 197
197 ممبرات سے ذاتی تعلق رکھتیں ہر ایک کے دُکھ سکھ میں شریک ہوتیں اس لئے ممبرات کہتیں کہ ”برکات کی اماں“ آجاتی ہیں تو چندہ ادا کئے بغیر چارہ نہیں ہوتا۔حضرت مصلح موعود نے لجنہ دہلی کی قربانی پر نہایت خوشنودی کا اظہار فرمایا جو تاریخ لجنہ جلد اول صفحہ 227 پر یوں درج ہے ”لجنہ دہلی میں بیداری پائی گئی پچیس ہزار کی تحریک میں اس لجنہ نے حصہ لیا۔۔( سواخ بیگم شفیع صفحه 48-47) (بیت) فضل لندن کا افتتاح 13 اکتوبر 1924ء کو مکرم شیخ عبدالقادر صاحب نما ئندہ لیگ آف نیشنز نے کیا۔حضرت خلیفۃ اسیح الثانی نے لندن روانگی سے قبل فرمایا : - ”میرے نزدیک انگلستان کی فتح کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔آسمان پر اس کی فتح کی بنیا د رکھی گئی ہے اور اپنے وقت پر اس کا اعلان زمین پر بھی ہو جائے گا دشمن ہنسے گا اور کہے گا کہ یہ بے ثبوت دعوئی تو ہر کوئی کر سکتا ہے۔اُسے ہنسنے دو کیونکہ وہ اندھا ہے اور حقیقت کو نہیں دیکھ سکتا۔الفضل 4 اکتوبر 1924 ، صفحہ 3) حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے بھی اپنی کتاب سلسلہ عالیہ احمدیہ میں اس حقیقت کو یوں بیان فرمایا :- الغرض حضرت خلیفہ امسح الثانی کے زمانہ میں حضور کی ہدایت اور نگرانی کے تحت احمدی مستورات نے ہر جہت میں ترقی کی ہے اور بعض کاموں میں تو وہ اس قدر جوش اور شوق دکھاتی ہیں کہ مردوں کو شرم آنے لگتی ہے اور مالی قربانیوں میں ان کا قدم پیش پیش ہے۔“ (صفحه 390)