محسنات

by Other Authors

Page 178 of 286

محسنات — Page 178

178 بھی ، جس ملک میں بھی ، جس قوم میں بھی خدا کے پیغام نے ترقی کی ہے، خدا والوں نے ترقی کی ہے وہاں ضرور شدید رد عمل ظاہر ہوتا ہے۔آج نہیں تو کل ایسا ہو گا۔اُس وقت کی تیاری کے لئے اپنے بچوں کو ، اپنی نسلوں کو ان قربانیوں کے تذکرے، قصے سناتی رہیں۔اُن کے دلوں میں عزم پیدا کرنے کے لئے ڈرانے کے لئے نہیں، حکمت کے ساتھ اور پورے عزم کے ساتھ ، آپ کے تذکرے اُن کے دل میں خوف نہیں بلکہ قربانی کے لئے ولولے پیدا کریں۔نئے جوش سے اُن کو بھر دیں اور وہ اپنے آپ کو ہمیشہ اس بات کے لئے تیار پائیں کہ خدا کی خاطر جو بھی سرزمین خون مانگے گی وہ اپنا خون پیش کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔اگر احمدی مائیں اس نصیحت پر عمل کریں تو پھر احمدیت کو دنیا میں کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی کیونکہ ایسی عظیم مائیں ہی ہیں جو اپنے دُودھ میں بچوں کو قربانیوں کی تمنائیں پلاتی ہیں ،شہادت کی آرزوئیں پلاتی ہیں اور صبر واستقامت کے راز پلاتی ہیں اور ایسی ماؤں کے بچے ہمیشہ قوموں کی زندگی کا موجب بنا کرتے ہیں۔یہی وہ لوگ ہیں جن کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب شہید بھی ہو جائیں تو اُن کو مردہ نہ کہو کیونکہ وہ ہمیشہ کے لئے زندہ کر دئے گئے ہیں۔6 الفضل انٹر نیشنل 10 تا 16 نومبر 1995) احمدی خواتین کے کثرت سے اس دعا کے لئے حضور کی خدمت میں خط آتے ہیں کہ انہیں خدا کی راہ میں جانی قربانی کی سعادت نصیب ہو۔انہیں مخاطب کرتے ہوئے حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: - احمدی خواتین قربانیوں میں ہرگز اپنے مردوں سے پیچھے نہیں ہیں۔وہ بیوگان جو پیچھے رہ گئی ہیں ، اُن کے متعلق یہ گمان کرنا کہ وہ قربانی کے ثواب سے محروم رہ گئیں۔یہ غلط خیال ہے۔مردوں کو خدا کی راہ میں جانی قربانی کے نتیجہ میں حاصل ہونے والی عظمت کے اندران بیواؤں کی عظمت بھی شامل ہوتی ہے۔اسی طرح سب