محسنات

by Other Authors

Page 150 of 286

محسنات — Page 150

150 پر لبیک کہا اُس کی مثال ڈھونڈنے سے نہیں ملتی۔آج ساری دنیا کی احمدی خواتین لاکھوں کی تعداد میں کسی نہ کسی اہم کام سے منسلک ہو کر اپنے امام کی بتائی ہوئی اسکیموں پر عمل کرنا عین سعادت سمجھتی ہیں وہ بے نیاز ہو چکی ہیں دنیا کی لذتوں سے، وہ بے نیاز ہو چکی ہیں عام تفریح کے ذرائع سے اور شب وروز دعوت الی اللہ کی فکر میں غلطاں ہیں۔اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ وہ اس جوش سے آگے بڑھ رہی ہیں کہ چشم فلک حیرت زدہ ہے۔نہ صرف ہندو پاکستان کی خواتین اس جذبہ سے سرشار ہیں بلکہ کم وبیش دنیا کے 160 ممالک کی خواتین میں سے مخلصانہ طور پر آگے آنے والی بے شمار خواتین علم جہاد بلند کئے اپنے جوش ایمانی کا عملی مظاہرہ کر رہی ہیں۔کوئی دنیا کا کو نہ ایسا نہیں جہاں پر عورتیں مردوں کے شانہ بشانہ قدم آگے نہ بڑھا رہی ہوں۔سال بیعتوں کی تعداد 2,04,308 1993 4,21,753 1994 8,47,725 1995 16,02,721 1996 30,04,585 1997 50,04,591 1998 1,08,20,226 1999 4,13,08,975 2000 8,10,06,721 2001 2,06,54,000 2002 گیارہ ستمبر کے واقعہ کے بعد عالمی حالات میں تبدیلی کے باوجود ) میزان 16,48,75,605 ماشاء الله