محسنات

by Other Authors

Page 131 of 286

محسنات — Page 131

131 پر بیٹھے رہیں۔اللہ تعالیٰ وہاں پر بھی حفاظت کرے گا۔اور ایمان رکھنے والوں کو ضائع نہیں کرے گا۔آپ اجازت لینے کی بھی کوشش نہ کریں ہم سب کو خدا کے حوالے کر دیں۔میری طرف سے آپ اطمینان رکھیں ، میں اتنی بزدل نہیں ہوں۔میرا ایمان اللہ تعالیٰ پر مضبوط ہے۔اگر اس کی طرف سے ابتلاء آنا ہے تو ہر طرح آنا ہے۔بس یہی دُعا ہے کہ ہر طرح ثابت قدم رکھے۔اور ہمارا ایمان کسی طرح متزلزل نہ ہو جائے۔ہمارے ایک واقف زندگی مقصود احمد صاحب کے ساتھ میرا پرانا تعلق رہا ہے۔کنری فیکٹری میں ہوا کرتے تھے۔ان کی بیگم صابحہ ریحانہ بہت ہی مخلص اور فدائی ہیں۔انہوں نے اپنے خاوند کو جب وہ قادیان میں ہوا کرتے تھے لکھا۔آپ سوچتے ہوں گے میری بیوی بھی کیسی دُنیادار ہے کہ ایک دفعہ بھی اس بات کا اظہار نہیں کیا کہ خدا کی رضا حاصل کرنے کے لئے یہ قربانی کی گئی ہے جس کا دل پر ہرگز ملال نہیں ہونا چاہئے مگر سچ پوچھئے اور یقین جانئے میں یہ باتیں پوشیدہ ہی رکھنا چاہتی تھی۔میں سوچتی تھی کہ اپنے جذبات ظاہر کر کے خواہ مخواہ ریا کار بنوں مگر پھر دل نے کہا کہ خاوند سے بھی کوئی بات پوشیدہ رکھی جاتی ہے۔اس لئے اب میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ میں بالکل مطمئن ہوں اور اپنے آپ میں بہت خوشی محسوس کرتی ہوں کہ آپ کو اللہ تعالیٰ نے شاندار قربانی کا موقعہ عطاء فرمایا۔اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔ایسی کتنی ہوں گی جن کی قربانیوں کو زبان نہیں ملی۔وہ اس وہم میں مبتلا خاموشی اور صبر کے ساتھ وقت گزار گئیں کہ کہیں خدانخواستہ ہمارا یہ اظہار ریا کاری میں شامل نہ ہو جائے۔بہر حال احمدی خواتین کی قربانیوں کی ایک عظیم داستان ہے جو حقیقت میں نہ ختم ہونے والی ہے اور قیامت تک جاری رہنے والی ہے۔آپ اپنی قربانیوں سے آج جو داستانیں لکھ رہی ہیں وہ بھی زندہ رہیں گی اور ہمیشہ ہمیش کے