محسنات

by Other Authors

Page 113 of 286

محسنات — Page 113

113 احمدی خواتین اور تحریک وقف زندگی دین کو دنیا پر مقدم کرنے اور جان مال وقت اور اولا دکو جماعت کے لئے وقف کرنے کا جذبہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے ( رفقاء) میں راسخ فرما دیا تھا۔بہت سے ( رفقاء) اپناسب کچھ لے کر آپ کے قدموں میں آ کر بیٹھ گئے اور حضرت اقدس نے ان کو تبلیغ دین کے کاموں میں لگا دیا۔حضرت خلیفہ اسیح الاول نے ایسے تن من دھن نثار کرنے والوں کو تبلیغ دین کے لئے امریکہ اور یورپین ممالک بھجوانے کی اہمیت کا اندازہ کر لیا تھا۔مگر حضرت مصلح موعود نے عزم و استقلال کے ساتھ احمدیت کی ترقی و استحکام کے لئے منصوبہ سازی فرمائی اور تحریک وقف زندگی کے نام سے مربیان تیار فرمائے آپ نے 28 دسمبر 1960ء کے جلسہ سالانہ کے موقع پر ارشاد فرمایا۔”ہماری جماعت کے ہر بچے ، ہر نوجوان ، ہر عورت اور ہر مرد کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ہمارے سپرد اللہ تعالیٰ نے اپنی بادشاہت کو دنیا میں قائم کرنے کا جو اہم کام کیا ہے اس سے بڑھ کر دنیا کی اور کوئی امانت نہیں ہوسکتی۔اس کے مقابلے۔۔میں دنیا کی بادشاہتیں کوئی حقیقت نہیں رکھتیں بلکہ ان کو اس سے اتنی بھی نسبت نہیں جتنی ایک معمولی کنکر کو ایک ہیرے سے ہوسکتی ہے۔پس اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے۔۔احمدیت کی اشاعت میں سرگرمی سے حصہ لو اور اس غرض کے لئے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو خدمت دین کے لئے وقف کرو تا کہ ایک نسل کے بعد دوسری نسل اور دوسری کے بعد تیسری نسل اس بوجھ کو اٹھاتی چلی جائے اور قیامت تک ہوئے۔( دین حق ) کا جھنڈا دنیا کے تمام جھنڈوں سے اُونچا لہراتا رہے۔