محسنات

by Other Authors

Page 9 of 286

محسنات — Page 9

اظہار ممنونیت خاکسارا اپنے پیارے امام سید نا حضرت ماریہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی کی دل سے ممنون ہے کہ حضور اقدس نے مورخہ 26/اپریل 1998 ء کو مجھے کتاب بعنوان ( احمدی خواتین کی سنہری خدمات ) لکھنے کی اجازت از راه شفقت عطا فرمائی۔کی اجازت کے بعد مکرم و محترم سید عبدالحئی شاہ صاحب خدمت میں مذکورہ بالا کتاب تحریر کرنے کی اجازت کی درخواست کی گئی اور انہیں ذیلی عناوین سے آگاہ کیا گیا۔جس پر محترم موصوف نے نہ صرف اجازت دی بلکہ اہم مشوروں سے نوازا۔محترم محمد اعظم اکسیر صاحب نے بھی میری راہنمائی فرمائی۔محترم نے کتاب کا مسودہ پڑھ کر مفید اصلاحی نکات بتائے۔علاوہ ازیں مکرم ومحترم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب نے بھی مسودہ بنظرِ غائر دیکھا اور قیمتی مشوروں سے نوازا۔مکرمه و محترمہ صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہ میرے خاص الخاص شکریے کی مستحق ہیں جنہوں نے باوجود کمزوری صحت کے نہ صرف میری درخواست کو شرفِ قبولیت بخشا اور کتاب کا تعارف لکھ کر میری عزت افزائی فرمائی بلکہ احمدی خواتین سے بھی محبت کا ثبوت دیا۔خاکسار مذکورہ بالا تمام احباب کا شکریہ ادا کرتی ہے۔جزاهم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء