محسنات — Page 95
95 احمدی خواتین کی جرات و بہادری اللہ تعالیٰ سے مضبوط تعلق اور اُس پر کامل تو کل سے انسان میں اولوالعزمی اور بہادری کی صفات پیدا ہو جاتی ہیں۔اُسے دنیا اور دنیا والوں کا کوئی خوف نہیں ہوتا اور نہ اس بات کی پروا ہوتی ہے کہ لوگ کیا کہیں گے اُسے تو صرف رضائے باری تعالیٰ کا خیال ہوتا ہے وہ ہر ایک کام میں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کو مدنظر رکھتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے مقربین کی علامات کے سلسلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔خدا سے وہی لوگ کرتے ہیں پیار جو سب کچھ ہی کرتے ہیں اُس پر شار اسی فکر میں رہتے ہیں روز و شب که راضی وہ دلدار ہوتا ہے کب ؟ خدائے تعالیٰ کی سچی محبت اور خوشنودی اس وقت تک حاصل نہیں ہوسکتی جب تک اُس کے پیارے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق سے دل گداز نہ ہو۔صحابہ اور صحابیات کے دلوں میں اللہ تعالیٰ کی محبت اور اُس کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی انتہائی محبت جاگزیں تھی اس لئے تو وہ حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک ارشاد پر اپنا سب کچھ راہ خدا میں قربان کرنے کو تیار ہو جاتے تھے۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جلیل القدر ( رفقاء) نے بھی اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر بڑی بڑی قربانیاں دیں۔سچائی کو قبول کر لیا تو استقامت سے ڈٹے رہے۔اس میدان میں بھی عورتوں نے جرات و