محسنات

by Other Authors

Page 93 of 286

محسنات — Page 93

93 نے جامعہ نصرت کے بورڈ اور یونیورسٹی کے نتائج کو نمایاں حد تک شاندار بنائے رکھا۔100 فیصد ، 98 فیصد ، 96 فیصد یا 90 فیصد نتائج کا حاصل کر لینا ایک نئے ادارے کا جہاں تمام سہولتیں بھی میسر نہ ہوں کوئی معمولی بات نہیں۔آپ جامعہ نصرت کی تقسیم اسناد کے مواقع پر عظیم ترین شخصیات کو کالج میں مدعو کرتیں۔مثلا حضرت طریقہ اسیح الثانی، حضرت خلیفہ مسیح الالف، حضرت سیدہ خلیفة چھوٹی آپا صاحبہ، حضرت سیدہ منصورہ بیگم صاحبہ محرم حضرت خلیفہ اسیح الثالث ، وزیر تعلیم بیگم محمودہ سلیم ، بیگم وقار النساء نون صاحبہ، ڈاکٹر علی محمد صاحب،مسنز لال صاحبہ، مسز منگت رائے صاحبہ وغیرہ۔غیر احمدی خواتین کالج کا بے حد اچھا تاثر لے کر جاتیں۔آپ دینی اقدار کو فوقیت دیتیں اور ہوٹل میں نماز باجماعت کا انتظام فرمایا۔اور بعد میں ایک الگ جگہ ہی مختص کر دی۔ایسی کوئی بات ان کو برداشت نہ تھی جو اخلاقی اور دینی اقدار کے خلاف تھی۔خاکسار خود اس بات کی شاہد ہے کیونکہ دوسال۔تیرھو ہیں اور چودھویں کلاس میں محترمہ فرخندہ اختر شاہ صاحبہ کی شاگردی کا اعزاز حاصل کیا اور بعد میں 1961 ء سے لے کر 1974 ء تک ان کے ساتھ ایک رفیق کار کے طور پر کام کیا ہے۔آپ نے ہزار ہا طالبات اور اسٹاف ممبرز کو ( دینِ حق ) کی اعلیٰ روایات کا درس دیا۔اخلاق حسنہ کی طرف متوجہ کرنا اور سخت محنت سے ہر میدان میں آگے نکلنا آپ کی ایسی خدمت ہے جسے جماعت کی خواتین کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔مکرمہ مسز شاہ صاحبہ اپنے مضمون ( غیر مطبوعہ ) میں بیان کرتی ہیں کہ :- ”ہمارا بچپن تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دینی ماحول میں گزرا