محسنات

by Other Authors

Page 87 of 286

محسنات — Page 87

87 تقریب منعقد ہوئی۔حضرت خلیفہ امسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی نے اس اہم موقع پر نہایت بصیرت افروز خطاب فرمایا۔فرماتے ہیں:۔وو پس اے میری عزیز بچیو! بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے آپ پر ! آپ نے پوری کوشش سے دنیوی علوم حاصل کرنے ہیں اور کسی بھی علم میں پیچھے نہیں رہنا مگر آپ کی کوشش کی ہر جہت ایسی ہونی چاہئے جو آپ کو خدا کے قریب کر دے نہ کہ اُس سے دور لے جانے کا موجب ہو۔آپ کا زاویہ نگاہ درست ہونا چاہئے۔اگر آپ کی نگاہ کے شیشہ میں کوئی نقص نہ ہوگا تو آپ خدا تعالیٰ کی ہر خلق اور ہر چیز میں اُس کے حسن و احسان کے جلوے دیکھ سکتی ہیں کیونکہ كُلُّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَان ہر دن جو چڑھتا ہے اس میں ہم اپنے خدا کے نئے جلوے دیکھ سکتے ہیں۔آپ نے صرف خود ہی حقیقی علم و عرفان حاصل نہیں کرنا بلکہ دنیا کے بچوں کو بھی علم سکھانا الفضل 31 / مارچ1972 ء صفحہ 6-1) ہے۔" چنانچہ اس ارشاد کے مطابق احمدی خواتین اپنے دنیاوی علوم کی مہارت کو دین کی خدمت میں وقف کر کے جماعت کی قابل قدر خدمات انجام دے رہی ہیں۔انگلستان، یورپ، امریکہ اور پاکستان کی احمدی خواتین اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کو جماعتی خدمات کے لئے وقف کر کے ریسرچ ٹیموں۔علمی وادبی کارناموں اور دیگر ضروری شعبوں میں قابل تعریف کاموں میں مصروف ہیں۔حضرت اقدس خلیفہ اسیح الثالث کا ایک اور قابل تعریف انقلابی قدم ملاحظہ فرمائیں۔حضرت خلیہ اسیح الثالث نے جوبلی منصوبہ کے تحت اعلان فرمایا کہ جو بھی احمدی طالبعلم (خواہ لڑکی ہو یا لڑکا ) میٹرک ، ایف۔اے ، بی اے یا دیگر سائنسی مضامین یعنی ہر مروجہ علوم مثلاً کمپیوٹر سائنس اور ڈاکٹر اور انجینئر نگ میں اوّل یا دوم