محسنات

by Other Authors

Page 69 of 286

محسنات — Page 69

69 قادیان میں 1925ء میں مستورات کے لئے ایک مدرسہ کا قیام ظہور میں آیا جیسا کہ مصباح یکم جون 1928ء کی اشاعت میں مذکور ہے۔”مدرستہ الخواتین کا اب تیسر اسال ختم ہوتا ہے۔“ بعد ازاں 1925ء میں سیالکوٹ شہر میں ایک اسکول لڑکیوں کے لئے کھولا گیا جس کا مقصد مروجہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی و دینی تعلیم بھی تھا۔احمدی خواتین کا 1925ء میں احمدی لڑکیوں کے لئے ایک درسگاہ کا قیام کوئی معمولی بات نہیں سمجھی جاسکتی۔یہ اسکول اپنے نظم وضبط اور دینی و دنیاوی تعلیم کے لئے جلد ہی مشہور ہو گیا۔اور صرف احمدی لڑکیوں تک محدود نہ رہا بلکہ شہر کی غیر احمدی لڑکیوں کو بھی قرآن مجید و احادیث با ترجمہ سکھانے کا باعث ہوا۔علاوہ ازیں جلسہ سیرت النبی کے انعقاد کے موقع پر غیر مسلم خواتین کو بھی مدعو کیا جا تا گویا یہ ایک تبلیغ ( دین حق ) کا ذریعہ بھی بن گیا۔مندرجہ ذیل اقتباس سے احمد یہ گرلز اسکول سیالکوٹ کے قیام اور کام کے متعلق اندازہ ہو جاتا ہے۔می مدرسه حکم حضرت خلیفہ مسیح الثانی اپریل 1955ء کو جماعت سوئم سے شروع ہوا تھا۔احمد یہ گرلز اسکول کا تیسرا سال الحمد اللہ بہت اچھی طرح گزر رہا ہر مہینے کی پہلی اتوار کو ایک عام جلسہ ہوتا ہے جس میں علاوہ احمدی مستورات کے غیر احمدی عورتیں بھی اکثر شریک ہوتی ہیں۔تجویز ہے کہ ہر چھ ماہ بعد اصلاح اخلاق پر انعام تقسیم کئے جائیں۔“ اسی اسکول کے سلسلہ میں ایک اور رپورٹ سے ظاہر ہے کہ محکمہ تعلیم سے متعلق غیر احمدی اور غیر مسلم اعلیٰ افسران کی خدمت میں تبلیغی لٹریچر پیش کیا جاتا اور مذہبی اُمور پر تبادلہ خیال بھی کیا جاتا۔مثلاً مصباح یکم جولائی 1932 ء صفحہ 11 پر لکھا ہے۔