محسنات

by Other Authors

Page 30 of 286

محسنات — Page 30

30 کی محبت میں گزارا۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی وفات کے بعد تو آپ کی زندگی حقیقتا زاہدانہ انداز میں گزری۔پارسائی اور اخلاق حمیدہ کا جیتا جاگتا نمونہ تھیں۔محترمہ حضرت حسین بی بی صاحبہ: تاریخ احمدیت کا ایک درخشندہ گوہر محترمہ حضرت حسین بی بی صاحبہ کی شکل میں اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمایا وہ احمدیت کے مایہ ناز فرزند حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کی عظیم المرتبت والدہ صاحبہ تھیں۔انہوں نے عبادات اور زہد و تقویٰ کے باعث اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کیا اور رویاء و کشوف کی نعمت سے سرفراز ہوئیں۔حتی کہ اللہ تعالیٰ نے قبول احمدیت سے قبل آپ کو رویا میں حضرت مسیح موعود کی زیارت کروائی۔لکھا ہے:۔حضرت چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے اپنی تصنیف ”میری والدہ میں انہوں نے (یعنی والدہ حضرت ظفر اللہ خان صاحب نے) ایک رویا میں دیکھا کہ رات کے وقت اپنے مکان کے صحن میں اس طور پر انتظام میں مصروف ہیں کہ گویا بہت سے مہمانوں کی آمد کی توقع ہے اسی دوران میں دالان کے اندر جانے کا اتفاق ہوا تو دیکھا کہ مغرب کی طرف کی کوٹھڑی میں بہت اُجالا ہو رہا ہے حیران ہوئیں کہ وہاں تو کوئی لیمپ وغیرہ نہیں یہ روشنی کیسی ہے چنانچہ آگے بڑھیں تو دیکھا کہ کمرہ روشنی سے دمک رہا ہے اور ایک پلنگ پر ایک نورانی صورت بزرگ تشریف فرما ہیں اور ایک نوٹ بک میں کچھ تحریر فرما رہے ہیں۔