محسنات — Page 126
126 کئے ہوئے تھے تا کہ میری مدد کریں تو مجھے بھی حیرت ہوئی کہ یہ اتنی خاموشی سے وقت گزار گئی ہیں اور ہماری تاریخ کی کتابوں میں کہیں بھی اُن کا ذکر نہیں ملتا۔محمودہ بیگم اہلیہ مکرم محمد سعید صاحب انصاری نے ساڑھے سترہ سال انصاری صاحب سے علیحدگی میں وقت گزارا۔امتہ المجید اہلیہ محمد صدیق صاحب گورداسپوری بھی 20 سال اپنے خاوند سے جدا رہی ہیں۔امۃ العزیز اور لیس صاحبہ ، وہ بھی اپنی زندگی کا بہترین حصہ اپنے خاوند سے علیحدہ گزار چکی ہیں۔یعنی مسلسل یا وقفے وقفے سے 20 سال تک انہوں نے اپنے خاوند کی جدائی میں دن کاٹے۔پھر حمیدہ خاتون صاحبہ اہلیہ عبدالرشید صاحب رازی ہیں۔14 سال تک یہ اپنے خاوند سے جدا رہیں۔مکرمہ نسیم صاحبہ اہلیہ عطا اللہ صاحب کلیم 12 سال تک علیحدہ رہیں۔مکرمہ مجیدہ بیگم صاحبہ اہلیہ جلال الدین صاحب قمر 11 سال تک علیحدہ رہیں۔مکرمہ امتہ الحمید بیگم صاحبہ اہلیہ عبد الشکور صاحب ساڑھے سات سال، مکرمہ حمیدہ بیگم صاحبہ اہلیہ اقبال احمد صاحب غضنفر 11 سال تک مکرمہ نصیرہ نزہت صاحبہ اہلیہ حافظ بشیر الدین عبید اللہ صاحب 10 سال مکرمہ امتہ الحفیظ صاحبہ اہلیہ بشیر احمد صاحب قمر یہ بھی ساڑھے 10 سال تک اپنے خاوند سے الگ رہیں۔مبارکہ نسرین صاحبہ اہلیہ محمد اسمعیل صاحب منیر 10 سال تک۔امۃ المنان صاحبہ اہلیہ میر غلام احمد صاحب قسیم 11 سال تک اور آمنہ صاحبہ اہلیہ مقبول احمد صاحب ذبیح 16 سال تک۔بشارت بیگم صاحبہ اہلیہ ملک غلام نبی صاحب پونے تیرہ سال اور شاہدہ