حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 73 of 636

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم) — Page 73

۷۵۵ کامل ایمان کامل اخلاص کامل جانفشانی پر موقوف ہے تو بلاشبہ نبیوں اور صدیقوں سے اور کوئی بڑھ کر نہیں جن کی تمام زندگی خدائے تعالیٰ کے لئے وقف ہو جاتی ہے اور جو خدائے تعالیٰ کی راہ میں ایسے فدا ہوتے ہیں کہ بس مرہی رہتے ہیں اور تمنا رکھتے ہیں کہ خدائے تعالیٰ کی راہ میں شہید کئے جائیں اور پھر زندہ ہوں اور پھر شہید کئے جائیں اور پھر زندہ ہوں اور پھر شہید کئے جائیں۔اب ہماری اس تمام تقریر سے بخوبی ثابت ہو گیا کہ بہشت میں داخل ہونے کے لئے ایسے زبر دست اسباب موجود ہیں کہ قریبا تمام مومنین یوم الحساب سے پہلے اس میں پورے طور پر داخل ہو جائیں گے۔اور یوم الحساب ان کو بہشت سے خارج نہیں کرے گا بلکہ اس وقت اور بھی بہشت نزدیک ہو جائے گا۔کھڑکی کی مثال سے سمجھ لینا چاہئے کہ کیونکر بہشت قبر سے نزدیک کیا جاتا ہے۔کیا قبر کے متصل جو زمین پڑی ہے اُس میں بہشت آ جاتا ہے؟ نہیں بلکہ روحانی طور پر نزدیک کیا جاتا ہے۔اسی طرح روحانی طور پر بہشتی لوگ میدانِ حساب میں بھی ہوں گے اور بہشت میں بھی ہوں گے۔ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ میری قبر کے نیچے روضہ بہشت ہے۔اس پر خوب غور کرو کہ یہ کس بات کی طرف اشارہ ہے؟ (ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۸۲ تا ۷ ۲۸)