حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم) — Page 64
اور بدکاروں کو کھا جائے گی جیسا کہ تم دیکھتے ہو کہ بجلی کی آگ کے ساتھ خود انسان کی اندرونی آگ شامل ہو جاتی ہے تب دونوں مل کر اس کو بھسم کر دیتی ہیں۔اسی طرح غضب الہی کی آگ بد اعتقادی اور بداعمالی کی آگ کے ساتھ ترکیب پا کر انسان کو جلا دے گی۔اسی طرف اشارہ کر کے اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے۔نَارُ اللهِ الْمُوْقَدَةُ الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْآفَدَةِ لا یعنی جہنم کیا چیز ہے۔وہ خدا کے غضب کی آگ ہے جو دلوں پر بھڑ کے گی یعنی وہ دل جو بد اعمالی اور بداعتقادی کی آگ اپنے اندر رکھتے ہیں وہ غضب الہی کی آگ سے اپنے آگ کے شعلوں کو مشتعل کریں گے۔تب یہ دونوں قسم کی آگ باہم مل کر ایسا ہی اُن کو بھسم کرے گی جیسا کہ صاعقہ گرنے سے انسان بھسم ہو جاتا ہے۔تبلیغ رسالت جلد چہارم صفحه ۵۵- مجموعه اشتہارات جلد اول صفحه ۵۲۶ جدید ایڈیشن) قولہ :۔مرزا صاحب اپنا اعتقاد یاد کریں کہ انہوں نے مانا ہوا ہے کہ انسان بعد مرنے کے نجات پا کر ایک مکان بہشت میں رہے گا۔جہاں عمدہ باغ خدا نے لگایا ہوا ہے اچھی اچھی عورتیں یا حور میں موجود ہیں۔نہریں شراب وغیرہ کی جاری ہیں۔غرض نجات کی حالت میں بھی دنیاوی سامان موجود ہے۔اس سے زیادہ کچھ نہیں بلکہ واں وہ باتیں بھی موجود ہوں گی جو یاں ممنوع ہیں۔مثلاً شراب اور بہت سی عورتیں۔مگر ایسا نہیں بلکہ نجات شدہ لوگ بڑے انند اور خود مختاری کی حالت میں رہیں گے۔اقول: بھلا جب حسب اصول آپ کے نجات یافتہ لوگ ایک مدت مقررہ کے بعد مکتی خانہ سے کان پکڑ کر باہر نکال دیئے جائیں گے اور اُن کے رونے چلانے پر کچھ رحم نہیں کیا جائے گا بلکہ بڑی سختی سے خلاف مرضی اُن کے حکم اخراج عمل میں آئے گا اور بڑی ذلت اور رسوائی سے بقول شخصے کہ ( پا بدست دگرے دست بدست دگرے) مکتی خانہ سے باہر پھینکے جائیں گے تو کیا اس وقت اُن کے لئے وہ سرگ نرگ کا نمونہ بلکہ اس سے بدتر نہیں ہو جائے گا؟ تو پھر اس مجبورا نہ مصیبت کے وقت خود مختاری کہاں رہے گی اور انند کیسا ہو گا ؟ آپ کہتے ہیں کہ نجات شدہ لوگ بڑی خوشی اور انند میں رہیں گے۔افسوس ہے آپ کی سمجھ پر کیا ایسے مقام میں بھی کوئی کامل خوشی میسر آ سکتی ہے جس میں نکالے جانے اور پھر دو ہری مرتبہ کروڑ ہا برسوں کی مصیبتوں کا دغدغہ در پیش ہے اور ہر دم یہی فکر جان کو کھا رہا ہے کہ اب تھوڑے عرصہ کے بعد بے شمار ذلتوں اور رسوائیوں کا منہ دیکھنا ہو گا۔پھر کیڑے مکوڑے کتے بلے بننا ہوگا۔آپ کے مکتی خانہ سے خدا کی پناہ۔اگر ایسا ہی پر میشر اور ایسا ہی اس کا مکتی خانہ ہے تو پھر بد قسمت زاہدوں عابدوں کے لئے اس جگہ بھی رونا اور اُس جگہ بھی رونا ہی ہوگا۔الهمزة: ۸،۷