حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 604 of 636

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم) — Page 604

دیوار کے متعلق ہے جو امام الدین نے کھینچی ہے جس کا مقدمہ عدالت میں دائر ہے اور یہ تفہیم ہوئی کہ انجام کار اس مقدمہ میں فتح ہو گی۔چنانچہ میں نے اپنی ایک کثیر جماعت کو یہ وحی الہی سنادی اور اس کے معنی اور شان نزول سے اطلاع دے دی اور اخبار الحکم میں چھپوا دیا اور سب کو کہہ دیا کہ اگر چہ مقدمہ اب خطر ناک اور صورت نومیدی کی ہے مگر آخر خدا تعالیٰ کچھ ایسے اسباب پیدا کر دے گا جس میں ہماری فتح ہوگی کیونکہ وحی الہی کا خلاصہ مضمون یہی تھا۔اب ہم اس وحی الہی کو معہ ترجمہ ذیل میں لکھتے ہیں اور وہ یہ ہے۔الرُّحَى تَدُورُ وَ يَنْزِلُ الْقَضَاءُ إِنَّ فَضْلَ اللهِ لَاتٍ ولَيْسَ لَاحَدٍ أَنْ يَّرُدَّ مَا أَتَى قُلْ إِى وَرَبِّي إِنَّهُ لَحَقِّ لَا يَتَبَدَّلُ وَلَا يَخْفى۔وَيَنْزِلُ مَا تَعُجِبُ مِنْهُ۔وَحُيِّ مِّنْ رَّبِّ السَّمَاوَاتِ الْعُلَى۔إِنَّ رَبِّي لَا يَضِلُّ وَلَا يَنْسى ظَفَرٌ مُّبِينٌ۔وَ إِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمْ إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى أَنْتَ مَعِي وَأَنَا مَعَكَ قُلِ اللهُ ثُمَّ ذَرْهُ فِي غَيْهِ يَتَمَطَّى۔إِنَّهُ مَعَكَ وَ إِنَّهُ يَعْلَمُ السِّرَّ وَ مَا أَخْفَى لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ۔يَعْلَمُ كُلَّ شَيْءٍ وَّ يَرَى إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوُا وَ الَّذِينَ هُمْ يُحْسِنُونَ الْحُسُنِي إِنَّا اَرْسَلْنَا أَحْمَدَ إِلَى قَوْمِهِ فَاَعْرَضُوا وَ قَالُوا كَذَّابٌ اَشِرٌّ وَ جَعَلُوا يَشْهَدُونَ عَلَيْهِ وَ يَسِيلُونَ إِلَيْهِ كَمَاءٍ مُنْهَمِرٍ۔إِنَّ حِبّى قَريبٌ۔إِنَّهُ قَريبٌ مُّسْتَتِرٌ لے چکی پھرے گی اور قضا و قدر نازل ہوگی یعنی مقدمہ کی صورت بدل جائے گی۔یہ خدا کا فضل ہے جس کا وعدہ دیا گیا ہے یہ ضرور آئے گا اور کسی کی مجال نہیں جو اس کو رد کر سکے۔کہ مجھے میرے خدا کی قسم ہے کہ یہی بات سچ ہے اس امر میں نہ کچھ فرق آئے گا اور نہ یہ امر پوشیدہ رہے گا اور ایک بات پیدا ہو جائے گی جو تجھے تعجب میں ڈالے گی۔یہ اس خدا کی وجی ہے جو بلند آسمانوں کا خدا ہے۔میرا رب اس صراط مستقیم کو نہیں چھوڑتا جو اپنے برگزیدہ بندوں سے عادت رکھتا ہے اور وہ اپنے ان بندوں کو بھولتا نہیں جو مدد کرنے کے لائق ہیں۔سو تمہیں اس مقدمہ میں کھی کھلی فتح ہوگی مگر اس فیصلہ میں اس وقت تک تاخیر ہے جو خدا نے مقرر کر رکھا ہے۔تو میرے ساتھ ہے اور میں تیرے ساتھ ہوں تو کہہ ہر ایک امر میرے خدا کے اختیار میں ہے پھر اس مخالف کو اس کی گمراہی اور ناز اور تکبر میں چھوڑ دے۔وہ قادر تیرے ساتھ ہے اس کو پوشیدہ باتوں کا علم ہے بلکہ جو نہایت پوشیدہ باتیں ہیں وہ بھی اس کو معلوم ہیں۔وہی خدا حقیقی معبود ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔وہی ہے جس کو ہر ایک چیز کا علم ہے اور جو ہر ایک چیز کو دیکھ رہا ہے اور وہ خدان لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں اور اس سے ڈرتے ہیں اور جب کوئی نیکی کرتے ہیں تو نیکی کے تمام بار یک لوازم کو ادا کرتے ہیں۔سطحی طور پر نیکی نہیں کرتے۔ہم نے احمد کو چھپنے اس عاجز کو اس کی قوم کی طرف بھیجا پس قوم اس سے روگرداں ہوگئی اور انہوں نے کہا کہ یہ تو کذاب ہے دنیا کے لالچ میں پڑا ہوا ہے اور انہوں نے عدالتوں میں اس پر گواہیاں دیں تا اس کو گرفتار کرا دیں۔اور وہ ایک تند سیلاب کی طرح جو اوپر سے نیچے کی طرف آتا ہے اس پر اپنے حملوں کے ساتھ گر رہے ہیں۔مگر وہ کہتا ہے کہ میرا پیارا مجھ سے بہت قریب ہے وہ قریب تو ہے مگر مخالفوں کی آنکھوں سے پوشیدہ ہے۔