حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم) — Page 527
۱۲۰۹ غور سے پڑھیں اور پھر سوچیں کہ کیا یہ انسان کا کام ہے یا اس خدا کا جو زمین و آسمان کا مالک اور تمام طاقتوں کا خداوند ہے۔اس جگہ ایک ضروری بات جو یا درکھنے کے لائق ہے اور جو ہماری اس کتاب کی روح اور علت غائی ہے وہ یہ ہے کہ پیشگوئی ایک بڑے مقصد کے ظاہر کرنے کے لئے کی گئی تھی۔یعنی اس بات کا ثبوت دینے کے لئے کہ آریہ مذہب بالکل باطل اور وید خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں اور ہمارے سید و مولی محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کے پاک رسول اور برگزیدہ نبی اور اسلام خدا تعالیٰ کی طرف سے سچا ہب ہے۔اور یہی بار بار لکھا گیا تھا۔اور اسی مقصد کے پورا کرنے کے لئے دعائیں کی گئی تھیں۔سو اس پیشگوئی کونری ایک پیشگوئی خیال نہیں کرنا چاہئے بلکہ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہندوؤں اور مسلمانوں میں ایک آسمانی فیصلہ ہے۔کچھ مدت سے ہندوؤں میں تیزی بڑھ گئی تھی۔خاص کر کہ یہ لیکھرام تو گویا اس بات پر اعتقاد نہیں رکھتا تھا کہ خدا بھی ہے۔سوخدا نے ان لوگوں کو چمکتا ہوا نمونہ دکھلایا۔چاہئے کہ ہر ایک شخص اس سے عبرت پکڑے۔جو شخص خدا کے مقدس نبیوں کی اہانت میں زبان کھولتا ہے کبھی اس کا انجام اچھا نہیں ہوسکتا۔لیکھرام اپنی موت سے آریوں کو ہمیشہ کی عبرت کا سبق دے گیا ہے۔چاہئے کہ ان شرارتوں سے دست بردار ہوں جو دیا نند نے ملک میں پھیلائیں اور نرمی اور لطف اور سچی محبت اور تعظیم کے ساتھ اسلام سے برتاؤ کریں۔آئندہ انہیں اختیار ہے۔بعض احمق جو مسلمان کہلا کر آریوں کی طرف جھکے تھے اب ان کی تو بہ کا وقت ہے۔انہیں دیکھنا چاہئے کہ اسلام کا خدا کیسا غالب ہے۔آریوں کو اس پیشگوئی کے وقت بذریعہ چھپے ہوئے اشتہاروں کے اطلاع دی گئی تھی کہ اگر تمہارا دین سچا ہے اور اسلام باطل تو اس کی یہی نشانی ہے کہ اس پیشگوئی کے اثر سے اپنے وکیل لیکھر ام کو بچا لو۔اور جہاں تک ممکن ہے اس کے لئے دعائیں کرو اور دعاؤں کے لئے مہلت بہت تھی۔لیکن خدا کے قہری ارادہ کو وہ لوگ بدل نہ سکے یقیناً سمجھنا چاہئے کہ جو چھری لیکھرام پر چلائی گئی یہ وہی چھری تھی جو وہ کئی برس تک ہمارے سید و مولی صلی اللہ علیہ وسلم کی بے ادبی میں چلاتا رہا۔پس وہی زبان کی تیزی چھری کی شکل پر متمثل ہو کر اس کے پیٹ میں گھس گئی۔جب تک آسمان پر چھری نہ چلے زمین پر ہرگز چل نہیں سکتی۔لوگ سمجھتے ہوں گے کہ لکھر ام اب مارا گیا لیکن میں تو اس وقت سے مقتول سمجھتا تھا جب میرے پاس ایک فرشتہ خونی شکل میں آیا اور اُس نے پوچھا کہ لیکھر ام کہاں ہے؟ چنانچہ یہ سب مضمون ان پیشگوئیوں میں پڑھو گے جو