حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 525 of 636

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم) — Page 525

۱۲۰۷ کہ پیشگوئی کے مضمون میں یہ بات داخل تھی کہ جو جھوٹا ہے وہ صادق سے پہلے مرے گا۔نزول المسیح۔روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۵۴۱ تا ۵۴۵) اگر اب تک کسی عیسائی کو آتھم کے اس افتراء پر شک ہو تو آسمانی شہادت سے رفع شک کرالیوے۔آتھم تو پیشگوئی کے مطابق فوت ہو گیا۔اب وہ اپنے تئیں اس کا قائم مقام ٹھہرا کر آتھم کے مقدمہ میں قسم کھا لیوے۔اس مضمون سے کہ آتھم پیشگوئی کی عظمت سے نہیں ڈرا بلکہ اس پر یہ چار حملے ہوئے تھے۔اگر یہ قسم کھانے والا بھی ایک سال تک بچ گیا تو دیکھو میں اس وقت اقرار کرتا ہوں کہ میں اپنے ہاتھ سے شائع کردوں گا کہ میری پیشگوئی غلط نکلی۔اس قسم کے ساتھ کوئی شرط نہ ہو گی۔یہ نہایت صاف فیصلہ ہو جائے گا۔اور جو شخص خدا کے نزدیک باطل پر ہے اس کا بطلان کھل جائے گا۔اگر عیسائی لوگ سچے دل سے یقین رکھتے ہیں کہ پیشگوئی جھوٹی نکلی تو اس طریق امتحان سے کون سی چیز ان کو مانع ہے۔انجام آتھم۔روحانی خزائن جلدا اصفحہ ۱۵۔۱۲) لیکھرام واضح ہو کہ منجملہ ہیبت ناک اور عظیم الشان نشانوں کے پنڈٹ لیکھرام کی موت کا نشان ہے جس کی بنیادی پیشگوئی کا سر چشمہ میری کتابیں برکات الدعاء اور کرامات الصادقین اور آئینہ کمالات اسلام ہیں جن میں قبل از وقوع خبر دی گئی تھی کہ لیکھر ام قتل کے ذریعہ سے چھ سال کے اندر اس دنیا سے کوچ کر جائے گا۔اور اس کے قتل کئے جانے کا دن عید سے دوسرا دن ہوگا یعنی شنبہ کا دن اور یہ اس لئے مقرر کیا گیا کہ تا عید کا دن جو جمعہ تھا اس بات پر دلالت کرے کہ جس دن مسلمانوں کے گھر میں دو عید میں ہوں گی اس سے دوسرے دن آریوں کے گھر میں دو ماتم ہوں گے۔اور یہ پیشگوئی نہ صرف میری کتابوں میں درج ہے بلکہ لیکھرام نے خود اپنی کتاب میں نقل کر کے اپنی قوم میں اس پیشگوئی کی قبل از وقوع شہرت دے دی تھی اور اس پیشگوئی کے مقابل پر اس نے اپنی کتاب میں میری نسبت یہ لکھا کہ میرے پر میشر نے مجھے یہ الہام کیا ہے کہ یہ شخص (یعنی یہ خاکسار ) تین سال کے اندر ہیضہ سے مر جائے گا کیونکہ کذاب ہے۔۔میں نے یہ پیشگوئی کی تھی کہ لیکھرام گوسالہ سامری کی طرح ٹکڑے ٹکڑے کیا جائے گا۔اور اس میں یہ اشارہ تھا کہ جیسا کہ گوسالہ سامری شنبہ کے دن ٹکڑے ٹکڑے کیا گیا تھا۔یہی لیکھرام کا حال ہوگا۔اور یہ