حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 282 of 636

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم) — Page 282

۹۶۴ کی خبر دی گئی ہے۔پس مبارک وہ جو ان پیشگوئیوں کو غور سے پڑھے۔قرآن شریف کی یہ سنت ہے کہ اس قسم کی پیشگوئیاں بھی کیا کرتا ہے کہ ذکر کسی اور کا ہوتا ہے اور اصل منشاء آئندہ زمانہ کے لئے ایک پیشگوئی ہوتی ہے۔جیسا کہ سورۃ یوسف میں بھی اسی قسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔یعنی بظاہر تو ایک قصہ بیان کیا گیا ہے مگر اس میں یہ خفی پیشگوئی ہے کہ جس طرح یوسف کو اؤل بھائیوں نے حقارت کی نظر سے دیکھا مگر آخر وہی یوسف اُن کا سردار بنایا گیا۔اس جگہ بھی قریش کے لئے ایسا ہی ہوگا۔چنانچہ ایسا ہی ان لوگوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کورڈ کر کے مکہ سے نکال دیا مگر وہی جورڈ کیا گیا تھا ان کا پیشوا اور سردار بنایا گیا۔لیکچر لاہور۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۲۰۰،۱۹۹)