حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 278 of 636

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم) — Page 278

۹۶۰ رہ گئے۔بعد اس کے اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے۔ثُمَّ أَتْبَعَ سَبَبًا حَتَّى إِذَا بَلَغَ بَيْنَ السَّدَّيْنِ وَجَدَ مِنْ دُونِهِمَا قَوْمًا لا يَكَادُونَ يَفْقَهُونَ قَوْلًا۔قَالُوا ذَا الْقَرْنَيْنِ إِنَّ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ فَهَلْ نَجْعَلُ لَكَ خَرْجًا عَلَى اَنْ تَجْعَلَ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ سَدًّا۔قَالَ مَا مَكَنِّي فِيهِ رَبِّ خَيْرٌ فَاعِيْنُونِ بِقُوَّةٍ أَجْعَلْ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ رَدْمًا أَتُونِي زُبَرَ الْحَدِيدِ حَتَّى إِذَا سَاوَى بَيْنَ الصَّدَفَيْنِ قَالَ انْفُخُوا حَتَّى إِذَا جَعَلَهُ نَارًا قَالَ اتُونِي أَفْرِغْ عَلَيْهِ قِطرًا فَمَا اسْطَاعُوا أَنْ يَظْهَرُوهُ وَمَا اسْتَطَاعُوا لَهُ نَقْباً۔قَالَ هُذَا رَحْمَةٌ مِّن رَّبِّي فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ رَبِّي جَعَلَهُ دَكَاءَ وَكَانَ وَعْدُ رَبُّي حَقًّا وَتَرَكْنَا بَعْضَهُمْ يَوْمَذِيَّمُوجُ فِى بَعْضٍ وَنُفِخَ فِي الصُّوْرِ فَجَمَعْتُهُمْ جَمْعًا۔وَعَرَضُنَا جَهَنَّمَ يَوْمَبِذٍ لِلْكُفِرِينَ عَرُضَا الَّذِينَ كَانَتْ أَعْيُنُهُمْ فِي غِطَاءُ عَنْ ذِكْرِى وَكَانُوا لَا يَسْتَطِيعُونَ سَمْعًا۔أَفَحَسِبَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنْ يَتَّخِذُوا عِبَادِى مِنْ دُونِى اَوْلِيَاءَ إِنَّا أَعْتَدْنَا جَهَنَّمَ لِلْكُفِرِينَ نُزُلا پھر ذوالقرنین یعنی مسیح موعود ایک اور سامان کے پیچھے پڑے گا اور جب وہ ایک ایسے موقع پر پہنچے گا یعنی جب وہ ایک ایسا نازک زمانہ پائے گا جس کو بَینَ السَّدین کہنا چاہئیے یعنی دو پہاڑوں کے بیچ۔مطلب یہ کہ ایسا وقت پائے گا جب کہ دوطرفہ خوف میں لوگ پڑے ہوں گے اور ضلالت کی طاقت حکومت کی طاقت کے ساتھ مل کر خوفناک نظارہ دکھائے گی تو ان دونوں طاقتوں کے ماتحت ایک قوم کو پائے گا جو اس کی بات کو مشکل سے سمجھیں گے۔یعنی غلط خیالات میں مبتلا ہوں گے۔اور باعث غلط عقائد مشکل سے اس ہدایت کو سمجھیں گے جو وہ پیش کرے گا لیکن آخر کار سمجھ لیں گے۔اور ہدایت پالیں گے۔اور یہ تیسری قوم ہے جو مسیح موعود کی ہدایات سے فیضیاب ہوں گے۔تب وہ اُس کو کہیں گے کہ اے ذوالقرنین یا جوج اور ماجوج نے زمین پر فساد مچا رکھا ہے۔پس اگر آپ کی مرضی ہو تو ہم آپ کے لئے چندہ جمع کر دیں تا آپ ہم میں اور ان میں کوئی روک بنا دیں۔وہ جواب میں کہے گا کہ جس بات پر خدا نے مجھے قدرت بخشی ہے۔وہ تمہارے چندوں سے بہتر ہے۔ہاں اگر تم نے کچھ مدد کرنی ہو تو اپنی الكهف : ۹۳ تا ۱۰۳