حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم) — Page 230
۹۱۲ خدا تعالیٰ نے عیسائیوں کو ملزم کرنے کے لئے چار گواہ ان کے ابطال پر کھڑے کئے ہیں۔اوّل یہودی کہ جو تخمینا ساڑھے تین ہزار برس سے گواہی دے رہے ہیں کہ ہمیں ہرگز ہرگز تثلیث کی تعلیم نہیں ملی اور نہ کوئی ایسی پیشگوئی کسی نبی نے کی کہ کوئی خدا یا حقیقی طور پر ابن اللہ زمین پر ظاہر ہونے والا ہے۔دوم حضرت بیٹی کی اُمت یعنی یوحنا کی امت جواب تک بلا دشام میں موجود ہے جو حضرت مسیح کو اپنی قدیم تعلیم کے رو سے صرف انسان اور نبی اور حضرت یحی کا شاگرد جانتے ہیں۔تیسرے فرقہ موحدہ عیسائیوں کا جن کا بار بار قرآن شریف میں بھی ذکر ہے جن کی بحث روم کے تیسری صدی کے قیصر نے تثلیث والوں سے کرائی تھی اور فرقہ موحدہ غالب رہا تھا اور اسی وجہ سے قیصر نے فرقہ موحد کا مذہب اختیار کر لیا تھا۔چوتھے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن شریف جنہوں نے گواہی دی کہ مسیح ابن مریم ہرگز خدا نہیں ہے اور نہ خدا کا بیٹا ہے۔بلکہ خدا کا نبی ہے۔اور علاوہ اس کے ہزاروں راستباز خدا تعالیٰ کا الہام پا کر اب تک گواہی دیتے چلے آئے ہیں کہ مسیح ابن مریم ایک عاجز بندہ ہے اور خدا کا نبی۔چنانچہ اس زمانہ کے عیسائیوں پر گواہی دینے کے لئے خدا تعالیٰ نے مجھے کھڑا کیا ہے اور مجھے حکم دیا ہے کہ تا میں لوگوں پر ظاہر کروں کہ ابن مریم کو خدا ٹھہرانا ایک باطل اور کفر کی راہ ہے اور مجھے اس نے اپنے مکالمات اور مخاطبات سے مشرف فرمایا ہے۔۔۔اے عیسائیو یاد رکھو کہ مسیح بن مریم ہرگز ہرگز خدا نہیں ہے۔تم اپنے نفسوں پر ظلم مت کرو۔خدا کی عظمت مخلوق کومت دو۔ان باتوں کے سننے سے ہمارا دل کا نپتا ہے کہ تم ایک مخلوق ضعیف درماندہ کو خدا کر کے پکارتے ہو۔سچے خدا کی طرف آجاؤ۔تا تمہارا بھلا ہو اور تمہاری عاقبت بخیر ہو۔(کتاب البریہ۔روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۳ ۵ تا ۵۵) یہ سخت ظلم کیا گیا ہے جو ابن مریم کو خدا بنایا گیا۔وہ صرف ایک انسان ہے اور موسوی شریعت کے خادموں میں سے ایک نبی۔تم نے اُس کو نہیں دیکھا۔مگر میں نے بارہا اس کو دیکھا ہے۔تم میں سے کوئی بھی اس کو نہیں جانتا مگر میں جانتا ہوں۔وہ ایک سعادتمند انسان ہے جو موسیٰ کی عظمت کا قائل اور ہماری سید و مولی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی بزرگیوں پر بدل و جان ایمان لایا ہے اور ہماری طرح اس راہ میں فدا ہے۔اگر وہ اس وقت دنیا میں آتا اور دیکھتا کہ مجھے خدا بنایا گیا اور میرا کفارہ گھڑا گیا تو وہ