حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page vii of 692

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل) — Page vii

چھوڑتے ہوئے ترتیب اور تسلسل قائم رہے اور مفہوم خبط نہ ہو۔اگر کہیں پیچیدگی یا الجھن پیدا ہو یا مضمون نا تمام معلوم ہوتو میری سمجھ کا قصور ہو گا اصل کتاب دیکھنے سے اُلجھن فور اوور ہو جائے گی۔حوالہ جات کے بارے میں عرض ہے کہ جلد گیارہ تک کی کتب کے حوالے تو رُوحانی خزائن والے ایڈیشن سے دیئے گئے ہیں باقی ان ایڈیشنوں میں سے ہیں جو مجھے میٹر تھے۔اگر با وجود تلاش کے کوئی حوالہ نہ ملے تو خاکسار تلاش کر کے دینے کا ذمہ دار ہے انشاء اللہ ایسا کوئی حوالہ نہیں ہو گا جو سرے سے اس کتاب میں ہی موجود نہ ہو۔کتابت کی اغلاط کس کتاب میں نہیں ہوتیں ایڈیشن در ایڈیشن اور نقل در نقل میں تو مزید بڑھ جاتی ہیں ان کی درستی بعد ہی میں کی جاسکتی ہے۔میرا دل اپنی رفیقہ حیات کے لئے ممنونیت کے جذبات سے لبریز ہے جنہوں نے اقتباسات کی تلاش نقل تصحیح اور پھر کا پی پڑھنے میں مسلسل بڑے حو صلے اور محنت سے میرا ہاتھ بٹایا۔فَجَزَاهَـا اللـه أَحْسَنَ الْجَزَاء نوٹ: پہلی دفعہ یہ کتاب ایک جلد میں اَلْجَمْعِيَّةُ الْعِلْمِيَّةُ لِلْجَامِعَةِ الْاَحْمَدِيَّةِ ربوہ کی طرف سے شائع ہوئی تھی۔یں موجود کمپیوٹرائز ڈایڈیشن میں نظارت اشاعت ربوہ نے تمام حوالہ جات روحانی خزائن ، ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ السلام، اشتہارات اور مکتوبات احمد کے جدید ایڈیشنز کے مطابق دیئے ہیں۔