حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 58 of 692

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل) — Page 58

۵۸ ہوں کہ جو مجھے قبول کرتا ہے وہ اسے قبول کرتا ہے جس نے میرے لئے آج سے تیرہ سو برس پہلے لکھا ہے اور میرے وقت اور زمانہ اور میرے کام کے نشان بتلائے ہیں اور جو مجھے رڈ کرتا ہے وہ اسے رڈ کرتا ہے جس نے حکم دیا ہے کہ اسے مانو “ ایام الصلح۔روحانی خزائن جلد ۴ اصفحہ ۳۲۸، ۳۲۹) حدیثوں کو پڑھو کہ وہ آخری زمانہ میں آنے والا اور اُس زمانہ میں آنے والا کہ جب قریش سے بادشا ہی جاتی رہے گی اور آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم ایک تفرقہ اور پریشانی میں پڑی ہوئی ہوگی زمیندار ہی ہو گا اور مجھ کو خدا تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ وہ میں ہوں۔احادیث نبویہ میں صاف لکھا ہے کہ آخری زمانہ میں ایک مؤید دین و ملت پیدا ہو گا اور اس کی یہ علامت ہوگی کہ وہ حارث ہو گا یعنی زمیندار ہو گا۔اس جگہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ ہر یک مسلمان کو چاہئے کہ اس کو قبول کر لیوے اور اُس کی مدد کرے۔آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۳۰۳) جو شخص مجھے قبول کرتا ہے وہ تمام انبیاء اور اُن کے معجزات کو بھی نئے سرے قبول کرتا ہے۔اور جو شخص مجھے قبول نہیں کرتا اس کا پہلا ایمان بھی کبھی قائم نہیں رہے گا۔کیونکہ اس کے پاس نرے قصے ہیں نہ مشاہدات۔خدا نمائی کا آئینہ میں ہوں جو شخص میرے پاس آئے گا اور مجھے قبول کرے گا وہ نئے سرے اُس خدا کو دیکھ لے گا جس کی نسبت دوسرے لوگوں کے ہاتھ میں صرف قصے باقی ہیں۔میں اس خدا پر ایمان لایا ہوں جس کو میرے منکر نہیں پہچانتے اور میں سچ سچ کہتا ہوں کہ جس پر وہ ایمان لاتے ہیں اُن کے وہ خیالی بت ہیں نہ خُدا۔اسی وجہ سے وہ بُت اُن کی کچھ مدد نہیں کر سکتے۔اُن کو کچھ قوت نہیں دے سکتے اُن میں کوئی پاک تبدیلی پیدا نہیں کر سکتے۔ان کے لئے کوئی تائیدی نشان نہیں دکھلا سکتے۔( نزول امسیح۔روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۶۳،۴۶۲) اس تاریکی کے زمانہ کا نور میں ہی ہوں۔جو شخص میری پیروی کرتا ہے وہ ان گڑھوں اور خندقوں سے بچایا جائے گا جو شیطان نے تاریکی میں چلنے والوں کے لئے تیار کئے ہیں۔مجھے اس نے بھیجا ہے کہ تا میں امن اور حلم کے ساتھ دنیا کو سچے خدا کی طرف رہبری کروں اور اسلام میں اخلاقی حالتوں کو دوبارہ قائم کر دوں۔اور مجھے اس نے حق کے طالبوں کی تسلی پانے کے لئے آسمانی نشان بھی عطا فرمائے ہیں اور میری تائید میں اپنے عجیب کام دکھلائے ہیں۔اور غیب کی باتیں اور آئندہ کے بھید جو خدائے تعالیٰ کی پاک کتابوں کے رُو سے صادق کی شناخت کے لئے اصل معیار ہے میرے پر کھولے ہیں۔اور پاک